🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عطاء بن ابی رباح (تابعی) نے فرمایا: ’’…عورت کی ہیئت مرد کی طرح نہیں ہے، اگر وہ (عورت) اسے ترک...
عطاء بن ابی رباح (تابعی) نے فرمایا:
”…عورت کی ہیئت مرد کی طرح نہیں ہے، اگر وہ (عورت) اسے ترک کر دے تو کوئی حرج نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه ج1 ص239 ح2474، الحديث حضرو: 13 ص21]
حماد بن ابی سلیمان نے کہا:
عورت کی جیسے مرضی ہو (نماز میں) بیٹھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه ج1 ص271 ح2790 و سنده صحيح]
حماد کے استاذ ابراہیم نخعی نے کہا:
عورت نماز میں اس طرح بیٹھے جیسے مرد بیٹھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه ج1 ص270 ح2788 و سنده صحيح]
ام الدرداء رحمہما اللہ نماز میں مرد کی طرح بیٹھتی تھیں۔ [صحيح بخاري قبل ح827، مصنف ابن ابي شيبه ج1 ص270 ح2785 و سنده قوي]
۔۔۔ اصل مضمون دیکھیں۔۔۔
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77