🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا کسی...
فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا
فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔ دیکھئے: [هدية المسلمين 54 ح22]
سیدنا عبداللہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب جس روایت سے نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا استدلال کیا جاتا ہے۔
روایت مذکورہ کے لئے دیکھئے: [المعجم الكبير / قطعه من الجزء ج21 ص37 ح90]
اس کی سند فضیل بن سلیمان النمیری «ضعيف عند الجمهور» کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔

تنبیہ:
اس راوی کی صحیحین مں تمام روایات صحیح ہیں۔
سرفراز خان صفدر کے بیٹے عبدالقدوس دیو بندی نے لکھا ہے:
”جن کتب میں صحت کا التزام کیا گیا ہے ان میں راوی کی حیثیت اور ہے اگر وہی راوی کسی دوسری جگہ آ جائے تو اس کی حیثیت اور ہو گی۔“ [مجذدبانه واويلا ص247]

دیو بندی مفتی رشید احمد لدھیانوی نے لکھا ہے:
”نماز کے بعد اجتماعی دعاء کا مروجہ طریقہ بالا جماع بدعت قبیحہ شنیعہ ہے۔“ [نمازوں كے بعد دعاء ص19، احسن الفتاويٰ ج10]
… اصل مضمون …
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77