🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
چھوٹے گاؤں میں بھی جمعہ پڑھنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مسلمان پر جماعت کے ساتھ...
چھوٹے گاؤں میں بھی جمعہ پڑھنا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مسلمان پر جماعت کے ساتھ جمعہ حق واجب ہے، سوائے چار کے: زر خرید غلام، یا عورت، یا بچہ یا مریض۔ [المستدرك للحاكم ج1 ص288 ح 1062]
اسے حاکم اور ذہبی دونوں نے صحیح کہا ہے۔
اس حدیث کے مفہوم سے معلوم ہوا کہ دیہاتی اور شہری، سب پر جمعہ فرض ہے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم جہاں بھی ہو جمعہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه ج2 ص102 ح5068 وسنده صحيح]
اس کے مقابلے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا جو اثر آیا ہے کہ ”عید اور جمعہ صرف بڑے شہر میں ہو سکتے ہیں“ منسوخ یا مرجوح ہے۔
امام ابن شہاب الزہری نے فرمایا: چھوٹے گاؤں میں بھی جمعہ پڑھو۔ [مصنف عبدالرزاق ج3 ص107 ح 5188 ملخصا و سنده صحيح]
تفصیل کے لئے دیکھئے میرا مضمون: گاؤں میں نمازِ جمعہ کی تحقیق دیکھئے: [ص104۔ 131]
بعض دیو بندی کہتے ہیں کہ گاؤں میں جمعہ نہیں ہوتا اور پھر یہ لوگ گاؤں میں جمعہ پڑھتے بھی ہیں۔ اسے منافقت کے سوا اور کیا کہا جا سکتا ہے۔!
… اصل مضمون …
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77