🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
مغرب سے پہلے دو رکعتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھیں پھر...
مغرب سے پہلے دو رکعتیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھیں پھر فرمایا:
مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھو۔ دیکھئے: [مختصر قيام الليل للمقريزي ص64 وقال: هذا اسناد صحيح على شرط مسلم، آثار السنن: 694 وقال: و اسناده صحيح]
پھر بعد میں آپ نے اجازت دے دی کہ جس کی مرضی ہے۔
لہٰذا معلوم ہوا کہ یہ رکعتیں پڑھناجائز ہے لیکن ضروری نہیں ہے۔
اس کے مقابلے میں جس روایت میں آیا ہے کہ ”ہر نماز کی دو اذانوں کے درمیان دو رکعت نفل ہیں سوائے مغرب کے۔“ [السنن الكبريٰ للبيهقي ج2 ص474]
اس کی سند حیان بن عبید اللہ کے اختلاط کی وجہ سے ضعیف ہے۔
حیان کے اختلاط کے لئے دیکھئے کتاب الضعفاء للعقیلی [ج1 ص319] اور لسان المیزان [ج2 ص370، دوسرانسخه ج2 ص702]
ضعیف روایت کے ساتھ صحیح حدیث کو منسوخ قرار دینا غلط ہے۔
صحابۂ کرام سے ان رکعتوں پر عمل بھی ثابت ہے۔
دیکھئے: [صحيح بخاري 625، صحيح مسلم 837 اور آثار السنن 689۔ 691]
۔۔۔ اصل مضمون دیکھیں۔۔۔
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2 ص77
فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 77