اردو فتاویٰ
ہمارے زمانے کے علمائے اہل حدیث اس بارے میں مختلف ہیں، بعض کہتے ہیں کہ چونکہ کسی صحیح حدیث سے...
فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا
ہمارے زمانے کے علمائے اہل حدیث اس بارے میں مختلف ہیں، بعض کہتے ہیں کہ چونکہ کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگی ہو اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس پر آمین کہی ہو، جیسا کہ آج کل عام رواج ہے۔ لہٰذا ان علمائے کرام کے نزدیک فرضوں کے بعد مروجہ دعا کا طریق بدعت ہے، جیسا کہ امام ابن القیم نے بھی لکھا ہے:
«اما الدعاء بعد السلام مستقبل القبلة او المامومين فلم يكن ذلك من هدية صلى الله عليه وسلم اصلا ولا روي عنه باسناد صحيح ولاحسن وعامة الادعية المتعلقة بالصلوة إنما فعلها وأمر بها فيها وهذا هواللائق بحال المصلي فإنه مقبل على ربه يناجيه مادام فى الصلوة .» [إنتهي ملخصا من زادالمعاد ص257 ج1 بحث الدعاء بعد السلام من الصلوة]
”فرضوں کے بعد قبلہ رخ ہو کر یا نمازیوں کے طرف منہ کر کے دعا مانگنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بالکل ثابت نہیں ہے۔ صحیح حدیث کے ساتھ اور نہ حسن حدیث کے ساتھ۔ کیونکہ اکثر متعدد دعائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے اندر ہی مانگی ہیں اور نماز کے اندر ہی ان دعاؤں کے مانگنے کا حکم دیا ہے۔ اس لیے نمازی نماز کی حالت میں اللہ کے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ اور اپنے اللہ سے مناجات کرتا ہے۔
لیکن دوسرے علماء اس دعا کے جواز کے قائل ہیں اور مندرجہ ذیل احادیث سے استدلال کرتے ہیں:
➊ «عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: ”مَا مِنْ عَبْدٍ بَسَطَ كَفَّيْهِ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ، ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِلَهِي وَإِلَهَ إِبْرَاهِيمَ، وَإِسْحَاقَ، وَيَعْقُو بَ، وَإِلَهَ جَبْرَائِيلَ، وَمِيكَائِيلَ، وَإِسْرَافِيلَ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ، أَسْأَلُكَ أَنْ تَسْتَجِيبَ دَعْوَتِى، فَإِنِّى مُضْطَرٌّ، وَتَعْصِمَنِى فِي دِينِى فَإِنِّى مُبْتَلًى، وَتَنَالَنِى بِرَحْمَتِكَ فَإِنِّى مُذْنِبٌ، وَتَنْفِيَ عَنِّى الْفَقْرَ فَإِنِّى مُتَمَسْكِنٌ، إِلَّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لَا يَرُدَّ يَدَيْه خَائِبَتَيْنِ أخرجه الحافظ والليلي قلت فى سنده عبدالعزيز بن عبدالرحمان القرشي قال فى الميزان إتهمه احمد وقال النسائي وغيره ليس بثقة .» [تحفة الاحوذي: ص246ج1 باب ما يقول اذاسلم]
حضرت انس سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص ہر نماز کے بعد ہاتھ پھیلا کر یہ دعا پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہاتھوں کو ناکام نہیں لوٹاتا۔
اس حدیث کا ایک راوی عبدالعزیز بن عبدالرحمان جو سخت مجروح ہے، مولانا مبارک پوری رحمہ الله نے میزان الاعتدال سے بہت سے ائمہ حدیث کی اس پر سب جرحیں نقل فرمائی ہیں کسی ایک نے بھی توثیق نہیں کی ہے۔ علاوہ اس کے کہ ایسے مجروح راوی کی روایت کسی درجے میں بھی قبول نہیں کی جا سکتی۔ سوال میں مذکور طریق کا اس میں بھی ذکر نہیں۔ (ع، ح)
➋ «عن محمد يحيي السلمي (تقريب اور تهذيب ميں اسلمی ہے . ع)، حقال رَأَيْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَرَأَى رَجُلًا رَافِعًا يَدَيْهِ قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلَاته، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْهَا، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَرْفَعْ يَدَيْهِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ»
«ذكر ه الحافظ الهيثمي فى مجمع الزوائد قال ورواه الطبراني وترجم له فقال محمد بن يحيي السلمي عن عبدالله بن الزبير ورجاله ثقات .» [تحفة الاحوذي: ص245ج1]
”محمد بن یحییٰ السلمی کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو نماز میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہوئے دیکھا جب وہ فارغ ہوا تو حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ بھائی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو نماز سے فارغ ہو کر دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے تھے۔“
➌ «عن ابي بكرة رضى الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قا ل سلوا الله بِبُطُونِ أَكُفِّكُمْ، وَلَا تَسْأَلُوهُ بِظُهُورِهَا .» [رواه الطبراني فى الكبير ورجالة رجال الصحيح غير عماد بن خلد الواسطي وهو ثقة۔ مجمع الزوائد ص129، 130 كنز العمان: ص175ج1]
”حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے سیدھے ہاتھوں کے ساتھ دعا مانگا کرو اور الٹے ہاتھوں سے نہ مانگو۔“
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ امام اور مقتدی فرض نمازوں کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگ سکتے ہیں اور اس کو بدعت کہنا صحیح معلوم نہیں ہوتا ہے۔ تاہم اس کا التزام اور اس پر ہمیشگی بدعت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس دعا التزام ضعیف حدیث سے بھی ثابت نہیں۔ مذکورہ احادیث بھی چونکہ کچھ ضعیف ہی ہیں، اس لیے ان سے استحباب ثابت ہوتا ہے۔
جیسے کہ ملا علی قاری فرماتے ہیں۔ «ألاستحباب يثبت بالضعيف لا بالموضوع .» ہمارے حنفی بھائی اس دعا کو لازم سمجھے بیٹھے ہیں حالانکہ خود امام ابوحنیفہ رحمہ الله اور حنفی فقہاء کے نزدیک فرضوں کے بعد مروجہ دعا مانگنا کوئی ضروری نہیں۔ جیسے البحرالرائق میں ہے:
«وَلَمْ يَذْكُرْ الْمُصَنِّفُ مَا يَفْعَلُهُ بَعْدَ السَّلَامِ وَقَدْ قَالُوا: إنْ كَانَ إمَامًا وَكَانَتْ صَلَاةً يُتَنَفَّلُ بَعْدَهَا فَإِنَّهُ يَقُومُ وَيَتَحَوَّلُ من مكانه يمينه او يساره او خلفه والجلوس مستقبلا بدعة .» [تحفة الاحوذي: ص247ج1]
”اور نہیں ذکر کیا مصنف نے کہ امام سلام کے بعد کیا کرے۔ تاہم فقہاء کا خیال ہے جس نماز کے بعد نفل ہوں ان میں امام کھڑا ہو جائے اور دائیں بائیں پھر جائے اور قبلہ رخ بیٹھ رہنا بدعت ہے۔“
«هذا ما عندي والله أعلم بالصواب»
۔۔۔ اصل مضمون۔۔۔
فتاویٰ محمدیہ ج1ص368

اردو فتاوىٰ 999