حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
جمعہ کے دن پہلی اذان سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی...
جمعہ کے دن پہلی اذان
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں جب امام جمعہ کے دن منبر پر بیٹھتا تو پہلی اذان ہوتی تھی۔ الخ [صحيح بخاري: 916]
امام سلیمان بن طرخان التیمی رحمہ اللہ اہلِ حدیث «مدلس من الطبقة الثانيه عند الحافظ ابن حجر رحمه الله، و من الثالثه عندنا» نے امام ابن شہاب سے یہی حدیث درج ذیل الفاظ کے ساتھ بیان کی ہے:
«كان النداء علٰي عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم و أبى بكر و عمر رضي الله عنهما عند المنبر“» إلخ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں اذان منبر کے پاس ہوتی تھی۔ الخ [المعجم الكبير للطبراني ج7ص 146۔ 147 ح 6646]
اس روایت کی سند امام سلیمان التیمی تک صحیح ہے لیکن یہ روایت تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔
دو قسم کے لوگوں کے نزدیک یہ روایت بالکل صحیح ہے:
➊ جو لوگ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی تقسیمِ طبقات پر اندھا دھند اعتماد کرتے ہیں۔
➋ جو لوگ ثقہ راویوں کے مدلس ہونے کے سرے سے منکر ہیں یعنی جماعت المسعودیین جو کہ جدید دور کے خوارج میں سے ایک خارجی فرقہ ہے۔
تنبیہ: مسجد کے دروازے کے پاس اذان دینے والی روایت [سنن ابي داود: 1088] محمد بن اسحاق بن یسار مدلس کے «عن» کی وجہ سے ضعیف اور سلیمان التیمی کی روایت کے خلاف ہونے کی وجہ سے منکر و مردود ہے۔
. . . . اصل مضمون کے لئے دیکھیں . . .
ماہنامہ الحدیث شمارہ 75 صفحہ 17 اور علمی مقالات جلد 3 صفحہ 157

ماہنامہ الحدیث حضرو 157