🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
خطبۂ جمعہ میں عصا (لاٹھی) یا کمان پکڑنا خطبۂ جمعہ میں عصا (لاٹھی) یا کمان پکڑنا رسول اللہ صلی...
خطبۂ جمعہ میں عصا (لاٹھی) یا کمان پکڑنا
خطبۂ جمعہ میں عصا (لاٹھی) یا کمان پکڑنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ دیکھئے: [سنن ابي داود 1096، وسنده حسن وصححه ابن خزيمة: 1452]
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے ہاتھ میں عصا لے کر منبر پر خطبہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه 2/ 115 ح 5207 وسنده حسن]
یاد رہے کہ خطبۂ جمعہ میں عصا یا کمان پکڑنا ضروری نہیں، لہٰذا ان کے بغیر بھی خطبہ جائز ہے۔
فائدہ: خطبے کے علاوہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عصا پکڑنا ثابت ہے۔ دیکھئے: [مسند احمد 6/23 وسنده حسن وصححه ابن حبان 6774 والحاكم 2/285، 4/425۔ 426 ووافقه الذهبي۔]
. . . اصل مضمون کے لئے دیکھیں . . .
ماہنامہ الحدیث شمارہ 75 صفحہ 17 اور علمی مقالات جلد 3 صفحہ 157
ماہنامہ الحدیث حضرو 157