حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عید الفطر یا عید الاضحی کے دن امام کا (نماز میں) تاخیر کرنا یزید بن خمیر الرحبی (تابعی)رحمہ اللہ...
عید الفطر یا عید الاضحی کے دن امام کا (نماز میں) تاخیر کرنا
یزید بن خمیر الرحبی (تابعی)رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن بُسر رضی اللہ عنہ عید الفطر یا عید الاضحی کے دن (عید گاہ کی طرف) گئے تو انہوں نے امام کا (نماز میں) تاخیر کر دینے کو ناپسند کیا۔ [سنن ابي داود: 1135، سنن ابن ماجه: 1317 وسنده صحيح وصححه الحاكم على شرط البخاري1/ 295ووافقه الذهبي]
صفوان بن عمرو السکسکی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ (عید کے) خطبے اور نماز کے لیے (عیدگاہ) جانے میں جلدی کرتے تھے۔ [احكام العيدين للفريابي ص 109 ح 37 وسنده صحيح]
امام ابن شہاب الزہری رحمہ اللہ نے فرمایا: لوگ عید کے دن تکبیر کہتے ہوئے اپنے گھروں سے عیدگاہ جاتے اور جب امام آ جاتا تو خامو ش ہو جاتے، جب امام (نماز کے لئے) تکبیر کہتا تو وہ بھی تکبیر کہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه2/ 164 ح 1135، احكام العيدين للفريابي ص 117 ح 59 وسنده صحيح]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مسجد سے تکبیر کہتے ہوئے عیدگاہ کی طرف جاتے اور تکبیر کہتے رہتے حتٰی کہ امام آ جاتا۔ [سنن الدارقطني2/ 43 ح 1696، وسنده حسن، محمد بن عجلان صرح بالسماع عند البيهقي فى السنن الكبريٰ3/ 279 و صححه الالباني فى ارواء الغليل3/ 122]
. . . اصل مضمون کے لئے دیکھیں . . .
تحقیقی مقالات جلد 2 صفحہ 48

تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی 48