حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
روزہ افطار کرنے میں مسوفین میں سے نہ ہونا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی...
روزہ افطار کرنے میں مسوفین میں سے نہ ہونا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«لا يزال الدين ظاهرًا ما عجّل الناس الفطر لأن اليهود والنصاري يؤخرون»
دین اس وقت تک غالب رہے گا جب تک لوگ افطار کرنے میں جلدی کریں گے کیونکہ یہودی اور عیسائی تاخیر کرتے ہیں۔
[سنن ابي داود: 2353 وسنده حسن، وصححه ابن خزيمه: 2060، و ابن حبان، الموارد: 889، والحاكم عليٰ شرط مسلم 1/ 431 ووافقه الذهبي]
جب سورج غروب ہوا تو (سیدنا) عمر (رضی اللہ عنہ) نے اپنے پاس والے شخص کو برتن دے کر کہا: پیو، پھر فرمایا: شاید تم «مُسَوِّفين» (دیر سے روزہ افطار کرنے والوں) میں سے ہو جو کہتے ہیں: تھوڑی دیر بعد، تھوڑی دیر بعد۔؟! [مصنف ابن ابي شيبه 3/ 13 ح 8958، وسنده صحيح، دوسرانسخه 4/ 23 ح 9043]
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنے امراء کی طرف لکھ کر حکم بھیجتے تھے کہ روزہ افطار کرنے کے بارے میں مسوفین میں سے نہ ہونا اور نماز کے لئے ستاروں کے اکٹھ کا انتظار نہ کرنا۔ [ابن ابي شيبه 3/ 12 ح 8946، وسنده حسن، دوسرانسخه 4/ 21 ح 9031]
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: روزہ جلدی افطار کرناسنت میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 3/ 13 ح 7954، وسنده صحيح]
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مقابلے میں اپنی اختراع شدہ ”احتیاط“ کی کوئی حیثیت نہیں ہے بلکہ یہ ایک شیطانی وسوسہ ہے جس سے اجتناب ضروری ہے۔
. . . اصل مضمون کے لئے دیکھیں . . .
الاتحاف الباسم شرح موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم حدیث نمبر 410

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 410