حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
قرآن مجید دیکھ کر نماز پڑھانا سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا غلام رمضان میں قرآن دیکھ کر...
قرآن مجید دیکھ کر نماز پڑھانا
➊ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا غلام رمضان میں قرآن دیکھ کر انہیں نماز پڑھاتا تھا۔ [مصنف ابن ابی شبیہ: 2/338، ح: 7216 وسندہ صحیح، ح: 7215 وسندہ صحیح، صحیح بخاری تعلیقاً قبل ح: 692]
➋ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نماز پڑھتے تو ان کا غلام قرآن پکڑے ہوئے لقمہ دیتا تھا۔ [مصنف ابن ابی شبیہ: 2/338، ح: 7222 وسندہ حسن]
➌ ❀ امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ (تابعی) قرآن مجید دیکھ کر نماز پڑھانے کو جائز سمجھتے تھے۔ [ابن ابی شبیہ: 7214 وسندہ صحیح]
➍ ❀ عائشہ بنت طلحہ (بن عبید اللہ التیمیہ) رحمہا اللہ اپنے غلام یا کسی کو حکم دیتیں، وہ قرآن دیکھ کر انہیں نماز پڑھاتا تھا۔ [ابن ابی شبیہ: 7217 وسندہ صحیح]
➎ ❀ حسن بصری، محمد بن سیرین اور عطاء بن ابی رباح قرآن مجید دیکھ کر نماز پڑھانے کو جائز سمجھتے تھے۔ [ابن ابی شبیہ: 7218-7220 واسانید الآثار المذکورہ حسنہ]
➏ ❀ امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ نماز پڑھاتے اور ان کے قریب ہی ایک مصحف (قرآن مجید) ہوتا تھا، جب انہیں کسی (آیت) میں تردد ہوتا تو مصحف دیکھ لیا کرتے تھے۔ [مصنف عبد الرزاق: 2/420، ح: 3931 وسندہ صحیح]
➐ ❀ امام ابن شہاب الزہری رحمہ اللہ سے پوچھا گیا:
”کیا قرآن مجید دیکھ کر نماز پڑھائی جا سکتی ہے؟“
تو انہوں نے فرمایا:
”جی ہاں! جب سے اسلام ہے، لوگ یہ کر رہے ہیں۔“ [المصاحف لابن ابی داود ص: 222، ح: 806-807 وسندہ حسن، دوسرا نسخہ: 781-782]
➑ ❀ یحییٰ بن سعید الانصاری رحمہ اللہ نے فرمایا:
”میں رمضان میں قرآن دیکھ کر قرأت کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔“ [المصاحف لابن ابی داود: 780 وسندہ حسن، دوسرا نسخہ: 805]
------------------
اصل مضمون کے لیے دیکھیے:
❀ مقالات للشیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ، جلد 6، صفحہ 28
مزید دیکھیے: ماہنامہ الحدیث حضرو: 35، ص: 54-55

ماہنامہ الحدیث حضرو 55