🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
جو قربانی کا استخفاف و توہین کرتے ہوئے استطاعت کے باوجود قربانی نہ کرے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ...
جو قربانی کا استخفاف و توہین کرتے ہوئے استطاعت کے باوجود قربانی نہ کرے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«من كان له سعة ولم يضحّ فلا يقر بنّ مصلانا»
جس آدمی کے پاس طاقت ہو اور وہ قربانی نہ کرے تو ہماری عیدگاہ کے قریب بھی نہ آئے۔ [سنن ابن ماجه: 3123 وسنده حسن، وصححه الحاكم 4/ 232 ووافقه الذهبي ورواه احمد 2 / 321]
اس روایت میں عبداللہ بن عیاش المصری مختلف فیہ راوی ہیں جن پر کبار علماء وغیرہم نے جرح کی اور جمہور نے توثیق کی، تقریباًً پانچ اور چھ کا مقابلہ ہے۔!
روایتِ مذکورہ کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص قربانی کا استخفاف و توہین کرتے ہوئے استطاعت کے باوجود قربانی نہ کرے تو اسے مسلمانوں کی عیدگاہ سے دور رہنا چاہئے یعنی یہ روایت قربانی کے استحباب وسُنیت پر محمول اور منکرینِ حدیث کا رد ہے۔
اصل مضمون کے لئے دیکھئے . . .
ماہنامہ الحدیث حضرو، شمارہ 122، صفحہ 17 تا 25
ماہنامہ الحدیث حضرو 17