🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
ہر خطبۂ جمعہ میں سورۃ قٓ کی تلاوت ہر خطبۂ جمعہ میں سورۃ قٓ کی تلاوت رسول اللہ صلی...
ہر خطبۂ جمعہ میں سورۃ قٓ کی تلاوت
ہر خطبۂ جمعہ میں سورۃ قٓ کی تلاوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ دیکھئے: [صحيح مسلم 873، ترقيم دارالسلام: 2014]
علامہ نووی نے کہا: «و فيه استحباب قراءة قٓ أو بعضها فى كلّ خطبة» اور اس (حدیث) میں (اس کا) ثبوت ہے کہ سورۃ قٓ یا بعض سورۃ قٓ کی قرأت ہر خطبے میں مستحب ہے۔ [شرح صحيح مسلم للنووي 6/161 تحت ح 873]
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خطبۂ جمعہ میں سورۃ آل عمران کی قرأت پسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 2/ 115 ح 5203 وسنده حسن]
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن خطبے میں سورۃ النحل کی تلاوت کی اور بعد میں لوگوں کو یہ مسئلہ سمجھایا کہ اگر کوئی سجدۂ تلاوت نہ کرے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري: 1077]
، یعنی سجدۂ تلاوت واجب نہیں ہے۔
معلوم ہوا کہ خطبۂ جمعہ میں سورۃ قٓ کا پڑھنا فرض، واجب یا ضروری نہیں بلکہ مسنون ہے۔
. . . اصل مضمون کے لئے دیکھیں . . .
ماہنامہ الحدیث شمارہ 75 صفحہ 17
اور علمی مقالات جلد 3 صفحہ 157
تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی 157