🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
ہر خاص دلیل ہر عام دلیل پر مقدم ہوتی ہے
ہر خاص دلیل ہر عام دلیل پر مقدم ہوتی ہے
ہر خاص دلیل ہر عام دلیل پر مقدم ہوتی ہے، بشرطیکہ (دونوں دلیلیں باسند صحیح یا حسن ثابت ہوں) مثلاً قرآن مجید میں ہے: «حرمت عليكم الميتة» تم پر مردار حرام ہے۔ [المائده: 3]
جبکہ صحیح حدیث میں ہے کہ «والحل ميتته» اور سمندر کا مردار حلال ہے۔ [موطأ امام مالك: 1/ 22 ح 40، جامع الترمذي 1/ 21 ح 69]
امام ترمذی نے کہا: «هٰذا حديث حسن صحيح .»
اسے درج ذیل محدثین نے بھی بلحاظ سند صحیح قرار دیا ہے:
ابن خزیمہ
ابن حبان
بخاری
ابن المنذر
البغوی
رحمہم اللہ [ديكهئے التلخيص الحبير ج 1 ص 9، 10]
ابن الحاجب النحوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«تخصيص العام جائز عند الأكثرين»
عام کی تخصیص کرنا اکثر (علماء)کے نزدیک جائز ہے۔ [منتهي الوصول وا لامل فى علمي الاصول والجدل ص 119]
بلکہ غزالی (متوفی 505ہجری) فرماتے ہیں:
«لا يعرف خلافًا بين القائلين بالعموم فى جواز تخصيصه بالدليل»
ہمیں عموم کے دعویداروں کے درمیان اس بات پر اختلاف معلوم نہیں کہ اس کی تخصیص دلیل کے ساتھ جائز ہے۔ (المستصفٰی من علم الاصول ج 2 ص 98)
شوکانی (متوفی 1255 ہجری) لکھتے ہیں کہ «إن التخصيص للعمومات جائز ….» کہ عمومات کی تخصیص جائزہے۔ [ارشاد الفحول الي تحقيق الحق من علم الاصول ص 143 ] . . . تفصیل کے لئے دیکھئے . . .
مقالات جلد 1 مضمون ”اندھیرے اور مشعل راہ“ اور ماہنامہ الحدیث شمارہ 2 صفحہ 10 تا 12
ماہنامہ الحدیث حضرو 999