حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
سجدے کا بیان، کیفیت، اونٹ کی طرح نہ بیٹھے
سجدے کا بیان
پھر آپ تکبیر (اللہ اکبر) کہہ کر (یا کہتے ہوئے) سجدے کے لئے جھکتے۔
دلیل: «ثم يقول الله أكبر حين يهوي ساجدًا .» [بخاري: 803، مسلم: 329]
آپ نے فرمایا: «إذاسجد أحدكم فلا يبرك كما يبرك البعير وليضع يديه قبل ركبتيه .» [ابوداود: 840]
”جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے (بلکہ) اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں سے پہلے (زمین پر) رکھے“ اور آپ کا عمل بھی اسی کے مطابق تھا۔“
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے گھٹنوں سے پہلے اپنے دونوں ہاتھ (زمین پر) رکھتے تھے اور فرماتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔
جس روایت میں آیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں جاتے وقت پہلے گھٹنے اور پھر ہاتھ رکھتے تھے۔ [ابوداود: 838]
شریک بن عبداللہ القاضی کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے اس کے تمام شواہد بھی ضعیف ہیں۔
* سجدہ سات اعضاء یعنی دونوں گھٹنوں دونوں ہاتھوں اور چہرے کے اعتماد سے کرنا چاہئے۔
دلیل: آپ نے فرمایا: «أمرت أن أسجد على سبعة أعظم على الجبهة وأشار بيده على أنفه، واليدين والركبتين وأطراف القدمين .» [صحيح بخاري: 812، صحيح مسلم: 490]
”مجھے سات ہڈیوں پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اور انہوں نے اپنے ہاتھ سے (ان سب کی طرف) اشارہ کیا کہ پیشانی، ناک، دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں قدموں کے پنجے۔“
* آپ فرماتے تھے: «إذاسجد العبد سجد معه سبعة أطراف: وجهه وكفاه وركبتاه وقدماه .» [صحيح مسلم: 491]
”جب بندہ سجدہ کرتا ہے تو سات اطراف (اعضاء) اس کے ساتھ سجدہ کرتے ہیں چہرہ، ہتھیلیاں، دو گھٹنے اور دو پاؤں۔“
معلوم ہوا کہ سجدہ میں ناک پیشانی، دونوں ہتھیلیوں، دونوں گھٹنوں اور دونوں پاؤں کا زمین پر لگانا ضروری (فرض) ہے۔
ایک روایت میں آپ کے الفاظ یہ ہیں:
«لا صلوة لمن لم يضع أنفه على الأرض .» [دارقطني: 1/378، رقم: 1303]
”جو شخص (نماز میں) اپنی ناک، زمین پر نہ رکھے اس کی نماز نہیں ہوتی۔“
* آپ سجدے میں ناک اور پیشانی زمین پر (خوب) جما کر رکھتے، اپنے بازؤں کو اپنے پہلوؤں (بغلوں سے دور کرتے اور دونوں ہتھیلیاں کندھوں کے برابر زمین) پر رکھتے تھے «ثم سجد فأمكن أنفه وجبهته ونحي يديه عن جنبيه .» [ابوداود: 734]
وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ: «فلماسجد وضع رأسه بذلك المنزل من بين يديه .» [ابوداود: 726]
”آپ نے جب سجدہ کیا تو اپنے دونوں ہاتھوں کے درمیان اپنے سر کو رکھا۔“
* سجدے میں آپ اپنے دونوں بازؤں کو اپنی بغلوں سے ہٹا کر رکھتے تھے۔
دلیل: «ثم يهوي إلى الارض فيجافي يديه عن جنبيه .» [ابوداود: 730]
* آپ سجدے میں اپنے ہاتھ (زمین پر) رکھتے نہ تو انہیں بچھا دیتے اور نہ (بہت) سمیٹ لیتے اپنے پاؤں کی انگلیوں کو قبلہ رخ رکھتے۔
دلیل: «فإذاسجد وضع يديه غير مفترش ولا قابضهما واستقبل باطراف أصابع رجليه القبلة» [صحيح بخاري: 828]
* سجدہ میں آپ کے بغلوں کی سفیدی نظر آ جاتی تھی۔
دلیل: «عن عبدالله بن مالك أن النبى كان إذا صلى فرج بين يديه حتي يبدو بياض إبطيه .» [صحيح بخاري: 390، صحيح مسلم495]
* سجدہ کرتے ہوئے بازؤں کو زمین پربچھانا نہیں چاہئے۔
دلیل: آپ فرماتے تھے کہ: «اعتدلوا فى السجود، ولا ينبسط أحدكم ذراعيه انبساط الكلب .» [صحيح بخاري: 822، صحيح مسلم: 493]
”سجدے میں اعتدال کرو، کتے کی طرح بازو نہ بچھا دو۔“
اس حکم میں مرد اور عورتیں سب شامل ہیں۔ لہٰذا عورتوں کو بھی چاہئے کہ سجدے میں اپنے بازو نہ پھیلائیں۔
* آپ جب سجدہ کرتے تو اگر بکری کا بچہ آپ کے بازؤں کے درمیان سے گزرنا چاہتا تو گزر سکتا تھا۔
دلیل: «عن ميمونه قالت: كان النبى إذاسجد لو شاء ت بهمة أن تمر بين يديه لمرت .» [صحيح مسلم: 496]
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنے سینے اور پیٹ کو زمین سے بلند رکھتے تھے «صلوا كما رأيتموني أصلي» کے عام حکم کے تحت عورتوں کے لیے بھی یہی حکم ہے۔

ماہنامہ الحدیث حضرو 999