حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
مساجد میں عورتوں کی نماز کے دس دلائل مساجد میں مردوں کے پیچھے عورتوں کی نماز باجماعت کا جواز...
مساجد میں عورتوں کی نماز کے دس دلائل
مساجد میں مردوں کے پیچھے عورتوں کی نماز باجماعت کا جواز احادیث صحیحہ اور آثارِ سلف صالحین سے ثابت ہے، جس میں سے بعض دلائل درج ذیل ہیں:
دلیل نمبر 1
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمھاری عورتیں تم سے رات کو مسجد جانے کی اجازت مانگیں تو انہیں اجازت دے دو۔ [صحيح بخاري: 865، صحيح مسلم: 442، ترقيم دارالسلام: 988]
حافظ ابن عبدالبر نے فرمایا:
اس حدیث میں یہ فقہ ہے کہ عورت کے لئے رات کو مسجد جاناجائز ہے اور اس (کے عموم) میں ہر نماز داخل ہے۔ إلخ [التمهيد ج 24 ص 281]
دلیل نمبر 2
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جب عورتیں فرض نماز کا سلام پھیرتیں تو اُٹھ کھڑی ہوتی تھیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مرد (صحابہ) بیٹھے رہتے تھے پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تو مرد بھی کھڑے ہو جاتے تھے۔ [صحيح بخاري: 866]
دلیل نمبر 3
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز پڑھاتے تو عورتیں اپنی چادروں میں لپٹی ہوئی جاتی تھیں، اندھیرے کی وجہ سے پہچانی نہیں جاتی تھیں۔ [صحيح بخاري: 867، صحيح مسلم: 645، موطأ امام مالك 1/ 5ح3، رواية ابن القاسم: 494]
اس حدیث سے ظاہر ہے کہ عورتوں کا مساجد میں نماز ادا کرناجائز ہے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دوسری روایت میں آیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کو مسجدوں سے نہ روکو، اور انہیں بغیر خوشبو کے سادہ کپڑوں میں نکلنا چاہئے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اگر آپ آج کل کی عورتوں کا حال دیکھتے تو انہیں منع کر دیتے۔ [مسند احمد 6/69، 70 وسنده حسن]
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک اور روایت میں آیا ہے کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کام دیکھتے جو عورتوں نے نکال لئے ہیں تو انہیں منع کر دیتے، جس طرح کہ بنی اسرائیل کی عورتوں کو منع کر دیا گیا تھا۔ [صحيح بخاري: 869، صحيح مسلم: 445]
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورتوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے منع والا حکم (جو کہ سابقہ شریعتوں میں تھا) منسوخ ہے۔ اب بنی اسرائیل کی منسوخ شریعت پر عمل نہیں بلکہ قیامت تک نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت پر ہی عمل ہو گا۔
دلیل نمبر 4
سیدنا ابوقتادہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہوں اور لمبی نماز پڑھنا چاہتا ہوں پھر بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز مختصر کر دیتا ہوں تاکہ اُس کی ماں کو تکلیف نہ ہو۔ [صحيح بخاري: 868]
دلیل نمبر 5
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نماز میں داخل ہوتا ہوں اور لمبی نماز پڑھنے کا ارادہ کرتا ہوں پھر میں کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو اپنی نماز مختصر کر دیتا ہوں، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اُس کے رونے کی وجہ سے اُس کی ماں کو تکلیف ہو گی۔ [صحيح بخاري: 709، صحيح مسلم: 470]
دلیل نمبر 6
سیدہ زینب الثقفیہ رضی اللہ عنہا (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم عورتوں میں سے کوئی عورت عشاء کی نماز کے لئے مسجد میں حاضر ہو تو خو شبو نہ لگائے۔ [صحيح مسلم: 443]
دلیل نمبر 7
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کو مسجدوں سے منع نہ کرو اور انہیں بغیر خو شبو کے سادہ کپڑوں میں جانا چاہئے۔ [مسند احمد 2/ 438 ح 9645 وسنده حسن واللفظ له، سنن ابي داود: 565 وصححه ابن خزيمه: 1679، و ابن حبان: 2214]
دلیل نمبر 8
سیدنا ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عورتو! جب مرد سجدہ کریں تو تم اپنی نظروں کی حفاظت کرو۔ [صحيح ابن خزيمه: 1694، وسنده صحيح، صحيح ابن حبان: 402 وصححه الحاكم عليٰ شرط الشيخين 1 /191، 192، ووافقه الذهبي ]
یعنی مردوں کے تنگ تہبندوں کی وجہ سے کہیں تمھاری نظریں اُن کی شرمگاہ پر نہ پڑ جائیں۔
دلیل نمبر 9
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں عورتوں کو حکم دیا جاتا تھا کہ مردوں سے پہلے (سجدے، رکوع سے) سر نہ اُٹھائیں۔ إلخ [صحيح ابن خزيمه: 1695، صحيح ابن حبان: 2216 وسنده صحيح]
نیز دیکھئے: [صحيح بخاري 362، 814، 1215 اور صحيح مسلم 441]
دلیل نمبر 10
سیدنا زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی بندیوں (عورتوں) کو اللہ کی مسجدوں سے منع نہ کرو، اور انہیں بغیر خوشبو کے سادہ لباس میں نکلنا چاہئے۔ [صحيح ابن حبان: 2208 وسنده حسن، دوسرانسخه: 2211 وحسنه الهيثمي فى مجمع الزوائد 2/ 33]
ان احادیث مذکورہ اور دیگر احادیث کا خلاصہ یہ ہے کہ عورتوں کے لئے مسجد میں نماز پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہو اور بہتر یہ ہے کہ عورتیں اپنے گھروں میں ہی نماز پڑھیں کیونکہ اُن پر نماز باجماعت فرض نہیں ہے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بیوی عشاء کی نماز مسجد میں پڑھنے کے لئے جاتی تھیں اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ انہیں منع نہیں کرتے تھے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري 900]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ تو اس مسئلے میں اتنی سختی کرتے تھے کہ جب اُن کے ایک بیٹے نے کہا: ”ہم تو عورتوں کو (مسجد سے) منع کریں گے۔“ تو انہوں نے اپنے بیٹے کو شدید الفاظ کے ساتھ ڈانٹا اور اُس کی پٹائی کر دی۔ دیکھئے: [صحيح مسلم 442]
ایک عورت نے نذر مانی تھی کہ اگر اُس کا شوہر جیل سے باہر آ گیا تو وہ بصرے کی ہر مسجد میں دو رکعتیں پڑھے گی۔ اس کے بارے میں حسن بصری (رحمہ اللہ) نے فرمایا: اسے اپنی قوم کی مسجد میں نماز پڑھنی چاہئے۔ الخ دیکھئے: [مصنف ابن ابي شيبه 2/ 484 ح 7617 وسنده صحيح]
یعنی اُسے تمام مسجدوں میں نہیں بلکہ صرف اپنی (محلے کی) مسجد میں نماز پڑھ کر یہ نذر پوری کر لینی چاہئے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عورتوں کی بہترین صف آخری صف ہے اور سب سے بُری صف پہلی صف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 2/ 385 ح 7623 وسنده حسن]
عروہ بن الزبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ کہا جاتا تھا کہ عورتوں کی بہترین صف آخری صف ہے اور سب سے بُری صف پہلی صف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 2/385 ح 7624 وسنده صحيح]
امام ابوبکر محمد بن ابراہیم بن المنذر النیسابوری رحمہ اللہ نے فرمایا: اہلِ علم کا اس پر اجماع ہے کہ عورتوں پر جمعہ (ضروری) نہیں ہے اور اس پر بھی اجماع ہے کہ اگر وہ حاضر ہو کر امام کے ساتھ نماز پڑھ لیں تو یہ اُن کی طرف سے کافی (یعنی جائز) ہے۔ دیکھئے: [الاوسط ج4ص16م 492، 493]
عینی حنفی نے امام شافعی رحمہ اللہ سے نقل کیا کہ «يباح لهن الخروج» عورتوں کے لئے (مسجد کی طرف نماز کے لئے) خروج مباح (جائز) ہے۔ دیکھئے: [عمدة القاري ج 6 ص 156 تحت ح 864]
احادیثِ صحیحہ اور آثار سلف صالحین سے ثابت ہوا کہ عورتوں کا مسجد میں نماز پڑھناجائز ہے بشرطیکہ وہ آداب شرعیہ اور پردے وغیرہ کا بہت التزام کریں۔ جمعہ کے دن گھروں میں بیٹھے رہنے سے بہتر یہ ہے کہ وہ مسجد جا کر امام کے پیچھے نماز جمعہ پڑھیں اور خطبہ سنیں تاکہ دین کی باتیں سیکھ لیں۔
حیرت ہے اُن لوگوں پر جو عورتوں کی تبلیغی جماعتیں نکالتے ہیں اور پھر عورتوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے منع کرتے ہیں تاکہ وہ لا علم کی لاعلم رہیں اور دینی تعلیم سے دُور رہیں۔ اگر یہ لوگ اپنی عورتوں کو مسجد حرام اور مسجد نبوی سے بھی دُور رکھیں گے تو پھر بے چاری عورتیں طواف اور فضائل الحر میں سے محروم رہیں گی بلکہ ارکانِ حج بھی ادا کرنے سے قاصر رہیں گی اور اس کا غلط ہونا ظاہر ہے۔
. . . اصل مضمون کے لئے دیکھیں . . .
ماہنامہ الحدیث شمارہ 62 صفحہ 40 تا 43
اسی طرح یہ مضمون تحقیقی اور علمی مقالات جلد 3 صفحہ 199 پر بھی موجود ہے۔

ماہنامہ الحدیث حضرو 999