🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
ابوالطفیل عامر بن واثلہ، صحابہ کرام میں وفات پانے والے آخری صحابی تھے
ابوالطفیل عامر بن واثلہ، صحابہ کرام میں وفات پانے والے آخری صحابی تھے
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ العسقلانی رحمہ اللہ نے فرمایا:
”کیونکہ ہم تمام اہلِ حدیث اس شخص کو قطعی طور پر جھوٹا سمجھتے ہیں جو ابوالطفیل عامر بن واثلہ (رضی اللہ عنہ) کے بعد صحابی ہونے کا دعویٰ کرے اور اللہ ہی حق کی طرف ہدایت دینے والا ہے۔ ہم اس صحیح متواتر حدیث سے حجت پکڑتے ہیں جس میں آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سو سال کے بعد۔ آپ کے قولِ مذکور کے وقت سے لے کر۔ روئے زمین پر کوئی شخص باقی نہیں رہے گا، جو کہ اس قول کے وقت موجود تھا۔“
دیکھئے: [المجمع الموسس للمعجم المفهرس 2 / 552 طبع دارالمعرفة بيروت لبنان]
سیدنا ابوالطفیل رضی اللہ عنہ کے بعد روئے زمین پر کسی صحابی کے زندہ رہنے کا کوئی ثبوت نہیں اور جن لوگوں نے اس دور کے بعد صحابی ہونے کا دعویٰ کیا، وہ جھوٹے تھے۔
صحیح یہ ہے کہ ابوالطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ 110 ہجری میں فوت ہوئے اور تمام صحابۂ کرام میں آخری وفات پانے والے آپ ہی تھے (رضی اللہ عنہ)۔ دیکھئے: [تقريب التهذيب: 3111]
. . . تفصیل کے لئے دیکھئے . . .
شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی تحقیق میں ”شمائل ترمذی“ حدیث 14 صفحہ 58 ”شرح و فوائد“۔
ماہنامہ الحدیث حضرو 999