🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
نبوت ختم ہو گئی اور مبشرات باقی رہ گئے
نبوت ختم ہو گئی اور مبشرات باقی رہ گئے
صحابیہ ام کرز الکعبیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
«ذهبت النبوة و بقيت المبشرات»
نبوت ختم ہو گئی اور مبشرات (نیک خواب) باقی رہ گئے۔ [مسند الحميدي بتحقيقي: 349 وسنده حسن، سنن ابن ماجه: 3896، مسند احمد 6/ 381، سنن دار مي 2/ 123ح 2144، صحيح ابن حبان الاحسان: 6015 وغيره]
بوصیری نے زوائد ابن ماجہ میں کہا:
«إسناده صحيح و رجاله ثقات .» [ح3896]
سیدنا ابوالطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ کی سند سے سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«ذهبت النبوة فلانبوة بعدي إلا المبشرات»
نبوت ختم ہو گئی، پس میرے بعد کوئی نبوت نہیں، سوائے مبشرات کے۔ پوچھا گیا: مبشرات کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھا خواب جو آدمی دیکھتا ہے یا اسے دکھایا جاتا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني 3/ 179 ح 3051 وسنده صحيح]
نیز دیکھئے: [مجمع الزوائد 7/ 173]
دلیل:
سیدنا ابوالطفیل عامر بن واثلہ اللیثی الکنانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بعد کوئی نبوت نہیں، سوائے مبشرات کے۔۔۔ نیک خواب۔ [مسند احمد 5/ 454ح 23795 وسنده صحيح]
نیز دیکھئے: [موسوعه حديثيه لمسند الامام احمد 39/ 213۔ 214]
دلیل:
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«لا يبقي بعدي من النبوة شؤ إلا المبشرات»
میرے بعد نبوت میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہے گی، سوائے مبشرات کے۔
لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! مبشرات کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک خواب جسے آدمی دیکھتا ہے یا اسے دکھایا جاتا ہے۔ [مسند احمد 6/ 129ح 24977 وسنده حسن، شعب الايمان للبيهقي: 4750، زوائد البزار: 2118]
. . . اصل مضمون کے لئے دیکھئے . . .
ماہنامہ الحدیث شمارہ 100 صفحہ 22 تا 47
ماہنامہ الحدیث حضرو 999