حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
سجدے کی دعائیں اور چند احکامات
سجدے کی دعائیں اور چند احکامات
سجدے میں بندہ اپنے رب کے انتہائی قریب ہوتا ہے لہٰذا سجدے میں خوب دعا کرنی چاہئے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أقرب ما يكون العبد من ر به وهو ساجد فأكثروا الدعاء .» [صحيح مسلم: 482]
”بندہ اپنے رب کے قریب ترین ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہو پس دعا زیادہ سے زیادہ کیا کرو۔“
سجدے میں درج ذیل دعائیں پڑھنا ثابت ہے۔
«سُبْحَانَ رَبِّيَ الاَعْليٰ .» [صحيح مسلم: 772]
”میرا بلند پروردگار (ہر عیب سے) پاک ہے۔“
«سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِي .» [صحيح بخاري: 794، 817، صحيح مسلم: 484]
”اے ہمارے پروردگار! تو (ہر عیب سے) پاک ہے ہم تیری تعریف اور پاکی بیان کرتے ہیں۔ اے اللہ! مجھے بخش دے۔“
«سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ، لَا اِلَهَ إلَّا أَنْتَ .» [صحيح مسلم: 487]
”اے اللہ! تو (ہر عیب سے) پاک ہم تیری تعریف اور پاکی بیان کرتے ہیں تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے۔“
«سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوْحِ .» [صحيح مسلم: 487]
” (الٰہی تو) نہایت پاک اور قدوس ہے، فرشتوں اور روح الامین (جبریل) کا پروردگار ہے۔“
«اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ كُلَّهٗ، دِقَّهٗ وَجِلَّهٗ، وَأَوَّلَهٗ وَآخِرَهٗ، وَعَلَانِيَتَهٗ وَسِرَّهٗ .» [صحيح مسلم: 483]
”اے اللہ میرے تمام گناہوں کو بخش دے خواہ وہ چھوٹے ہوں یا بڑے ہوں، ماضی کے ہوں اور آئندہ کے ہوں، علانیہ اور خفیہ ہوں۔“
«اَللّٰهُمّ لَكَ سَجَدْتُ وَبِكَ اٰمَنْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، سَجَدَ وَجْهِيَ لِلَّذِيْ خَلَقَهٗ وَصَوَّرَهٗ، وَشَقَّ سَمْعَهٗ وَبَصَرَهٗ، تَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِيْنَ .» [صحيح مسلم: 771]
”اے اللہ! میں نے تیرے لئے سجدہ کیا میں تجھ پر ایمان لایا، تیرا فرمانبردار ہوا، میرے چہرے نے اس ذات کو سجدہ کیا جس نے اسے تخلیق کیا، اسے اچھی صورت دی، اس کے کان اور آنکھ کو کھولا بہترین تخلیق کرنے والا اللہ، بڑا ہی بابرکت ہے۔“
یہ دعا بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے:
«اَللّٰهُمّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وِبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عَقُوْبَتِكَ وَأَعُوْذُبِكَ مِنْكَ لاَ أُحْصِيْ ثَنَائً عَلَيْكَ، أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلـٰي نَفْسِكَ .» [صحيح مسلم: 486]
”الٰہی میں غصے سے تیری رضا کی پناہ مانگتا ہوں اور تیری بخشش کی تیرے عذاب سے اور تجھ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ مجھ میں طاقت نہیں کہ تعریف کر سکوں تو ایسا ہی ہے جیسی تو نے اپنی تعریف خود کی ہے۔“
جو دعا باسند صحیح ثابت ہو جائے سجدے میں اس کا پڑھنا افضل ہے، رکوع اور سجدے میں قرآن پڑھنا منع ہے۔
* آپ سجدے کی حالت میں اپنے دونوں پاؤں کی ایڑھیاں ملا دیتے تھے اور ان کی انگلیوں کا رخ قبلے کی طرف ہوتا تھا۔
دلیل: «قالت عائشة زوج النبى فقدت رسول الله صلى الله عليه وسلم وكان معي على فراش فوجدته ساجداً راصا عقبيه مستقبلا باطراف أصابعه القبلة“ …» [معاني الآثار: 1/234، بيهقي: 2/116]
” آپ کی زوجہ محترمہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے ایک دن آپ کو گم پایا جب کہ آپ میرے بستر پر تھے، پس میں نے آپ کو اس حالت میں پایا کہ آپ سجدہ میں دونوں ایڑیوں کو اوپر اٹھائے ہوئے اور انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف کیے ہوئے تھے۔“
* سجدے میں آپ اپنے دونوں قدم کھڑے رکھتے تھے۔
دلیل: «عن عائشة قالت فقدت رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة من الفراش فالتمسته فوقعت يدي على بطن قدمه، وهو فى المسجد وهما منصو بتان .» [صحيح مسلم: 486]
” عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، کہتی ہیں میں نے ایک رات آپ کو بستر سے غائب پایا، تو ٹٹولنے پر میرا ہاتھ آپ کے دونوں قدموں کے تلووں کو لگا، آپ اس وقت سجدہ میں تھے اور آپ کے دونوں پاؤں کھڑے ہوئے تھے۔“
* آپ تکبیر (اللہ اکبر) کہہ کر سجدے سے اٹھتے۔
دلیل: «ثم يكبر حين يرفع رأسه» [صحيح بخاري: 789، صحيح مسلم: 392]
* آپ اللہ اکبر کہہ کر سجدے سے سر اٹھاتے اور اپنا بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھ جاتے۔
دلیل: «ثم يسجد ثم يقول الله أكبر ويرفع رأسه ويثني رجله اليسري فيقعد عليها .» [ابوداود: 730]
* عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ «إنماسنة الصلاة أن تنصب رجلك اليمني وتثني اليسري» [صحيح بخاري: 827]
”نماز میں (نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) کی سنت یہ ہے کہ دایاں پاؤں کھڑا کر کے بایاں پاؤں بچھا دے۔“
* آپ سجدے سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین نہیں کرتے تھے۔
دلیل: «افتتح التكبير فى الصلاة فرفع يديه… وإذا كبر للركو ع فعل مثله وإذا قال سمع الله لمن حمده ولا يفعل ذلك حين يسجد ولا حين يرفع رأسه من السجود .» [صحيح بخاري: 738]
” نماز کے شروع میں تکبیر کہتے تو دونوں ہاتھ اٹھاتے … اور جب رکوع کے لیے تکبیر کہتے تو ایسا ہی کرتے اور جب «سمع الله لمن حمده» کہتے تو اسی طرح کرتے اور سجدے اور سجدے سے سر اٹھاتے ہوئے ایسا نہ کرتے۔“

ماہنامہ الحدیث حضرو 999