حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
سجدے کی حالت میں ایڑیوں کا ملانا
سجدے کی حالت میں ایڑیوں کا ملانا
سجدے کی حالت میں ایڑیوں کا ملانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے باسند صحیح ثابت ہے۔
سوال:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن میں پانچ بار نماز پڑھتے تھے۔ سنن و نوافل اس کے علاوہ ہیں، جن صحابہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ذکر کی ہے انہوں نے نماز میں حالت سجدہ میں ایڑیاں ملانا ذکر (نہیں) کیا ہے۔ اس لئے میں نماز میں سجدے میں ایڑیاں نہیں ملاتا۔ (جس روایت میں آیا ہے کہ سجدے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں پاؤں ملے ہوئے تھے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ) میرے خیال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بغیر ہی سجدہ ریز تھے۔ کیا محدثین نے مذکورہ روایت کو حالتِ نماز پر محمول کیا ہے؟ کیا محدثین نے حالت نماز میں سجدے کی حالت میں ایڑیاں ملانے کے باب باندھے ہیں؟ إلخ
الجواب:

دیکھئے: [صحيح ابن خزيمه 654 وصحيح ابن حبان الاحسان: 1930 والسنن الكبريٰ للبيهقي 2/ 116 و صححه الحاكم 1/ 228، 229 على شرط الشيخين ووافقه الذهبي۔]
اب اگر ایک ہزار راویوں نے بھی اسے روایت نہیں کیا تو کوئی بات نہیں صرف ایک صحابی کی روایت بھی کافی ہے۔
لہٰذا امام ہو یا مقتدی یا منفرد ہر نمازی کو یہ چاہئے کہ سجدے میں اپنے دونوں پاؤں ملا لے۔
محدثین کرام نے پاؤں ملانے والی حدیث کو کتاب الصلوٰۃ میں سجدوں میں پاؤں ملانے کے باب میں ذکر کیا ہے۔
مثلاًً امام ابن خزیمہ (رحمہ اللہ) فرماتے ہیں:
«باب ضم العقبين فى السجود»
یعنی ”سجدوں میں ایڑیاں ملانے کا باب۔“
. . . یہ مضمون لیا گیا ہے: . . . ماہنامہ الحدیث 47 صفحہ 9

ماہنامہ الحدیث حضرو 999