🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
آخری تشہد میں ہاتھوں کی حالت
آخری تشہد میں ہاتھوں کی حالت
* دوسری رکعت میں دوسرے سجدے کے بعد (تشہد کے لئے) بیٹھ جانے کے بعد آپ اپنا دایاں ہاتھ دائیں گھٹنے پر اور بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر رکھتے تھے۔
دلیل: «إذا قعد فى الصلاة …وضع يده اليسريٰ على ركبته اليسريٰ ووضع يده اليمني على فخذه اليمني .» [صحيح مسلم: 579]
* آپ اپنے دائیں ہاتھ کی انگلیوں سے ترپن کا عدد (یعنی حلقہ) بناتے اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے تھے۔ (یعنی اشارہ کرتے ہوئے دعا کرتے۔)
دلیل: «وعقد ثلاثة وخمسين وأشار بالسبابة» [صحيح مسلم: 580]
یہ بھی ثابت ہے کہ آپ اپنے دونوں ہاتھ اپنی دونوں رانوں پر رکھتے اور انگوٹھے کو درمیانی انگلی سے ملاتے (یعنی حلقہ بناتے) اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے تھے۔
دلیل: «وأشار بإصبعه السبابة ووضع إبهامه على أصبعه الوسطي .» [صحيح مسلم: 579]
لہٰذا دونوں طرح عمل جائز ہے۔
* آپ اپنی دائیں کہنی کو دائیں ران پر رکھتے تھے۔
دلیل: «وحد مرفقه الأيمن على فخذه اليمني .» [ابوداود: 726]
* آپ اپنی دونوں ذراعیں اپنی رانوں پر رکھتے تھے۔
دلیل: «وضع ذراعيه على فخذيه .» [نسائي: 1265]
* آپ جب تشہد کے لئے بیٹھتے تو شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے تھے۔
دلیل: «كان إذا قعد فى التشهد … وأشار بالسبابة» [صحيح مسلم: 580]
* آپ انگلی اٹھا دیتے اس کے ساتھ تشہد میں دعا کرتے تھے۔
دلیل: «قد حلق الابهام والوسطي، ورفع التى تليهما يدعو بها فى التشهد .» [ابن ماجه: 912]
* آپ شہادت والی انگلی کو تھوڑاساجھکا دیتے۔
دلیل: «عن نمير الخزاعي قال: رأيت النبى واضعاً ذراعه اليمني على فخذه اليمني رافعا اصبعه السبابة قد حناها شيئا .» [ابوداود: 991]
” نمیز خزاعی کہتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو (تشہد میں) دیکھا کہ آپ اپنی دائیں بازو کو دائیں ران پر رکھا ہوا تھا اور اس ہاتھ کی شہادت والی انگلی کو تھوڑاسا خمیدہ کر کے اٹھایا ہوا تھا۔“
* آپ اپنی شہادت والی انگلی کو حرکت (دیتے) رہتے تھے۔
دلیل: «ثم رفعه اصبعه فرأيته يحركها يدعو بها .» [نسائي: 1269]
* آپ اپنی شہادت کی انگلی کو قبلہ رخ کرتے اور اسی کی طرف دیکھتے رہتے تھے۔
دلیل: «وأشار بأصبعه التى تلي الإبهام فى القبلة ور مي ببصره إليها أونحوها ثم قال: هكذا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم .» [نسائي: 1161]
* آپ دو رکعتوں کے بعد والے (یعنی پہلے) تشہد اور چار رکعتوں کے بعد والے (یعنی آخری) تشہد دونوں تشہدوں میں یہ اشارہ کرتے تھے۔
دلیل: «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا جلس فى الثنتين أو فى الأربع يضع يديه على ركبتيه ثم أشار بأصبعه .» [نسائي: 1162]
لا الہ پر انگلی اٹھانا اور الاللہ پررکھ دینا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے، بلکہ احادیث کے عموم سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ شروع سے آخر تک حلقہ بنا کر شہادت والی انگلی اٹھائی جائے۔ جیسا کہ ترمذی ”اور نسائی کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو (تشہد میں) دو انگلیوں سے اشارہ کر رہا تھا تو آپ نے فرمایا: «أحّد أحّد» یعنی صرف ایک انگلی سے اشارہ کرو اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ شروع تشہد سے لے کر آخر تک شہادت والی انگلی اٹھائی رکھنی چاہئے۔
ماہنامہ الحدیث حضرو 999