حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
اللہ پر ایمان اور ثابت قدمی
اللہ پر ایمان اور ثابت قدمی
«وعن سفيان بن عبدالله الثقفي، قال: قلت: يارسول الله صلى الله عليه وسلم! قل لي فى الإسلام قولاً لا أسال عنه أحداً بعدك، وفي رواية: غيرك . قال: قل آمنت بالله، ثم استقم .» [رواه مسلم]
(سیدنا) سفیان بن عبداللہ الثقفی (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ میں نے کہا: یا رسول اللہ! مجھے اسلام میں ایسی (جامع) بات بتائیں کہ آپ کے بعد کسی اور سے پوچھنے کی ضرورت نہ رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہو میں اللہ پر ایمان لایا، پھر (اس پر) ثابت قدم ہو جاؤ۔ [مسلم: 63/38]
اس حدیث اور دیگر دلائل سے ثابت ہے کہ دین اسلام کا اصل اور بنیادی رکن ایمان باللہ ہے۔ اللہ ہی معبود برحق، مشکل کشا، حاجت روا، فریاد رس، حاکم اعلی اور قانون ساز ہے۔ اس کی صفات میں کوئی اس کا شریک نہیں، یہی وہ عقیدہ توحید ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے انبیاء اور رسول بھیجے۔
اس حدیث کی بعض سندوں میں یہ اضافہ ہے کہ:
سیدناسفیان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! میرے بارے میں کس چیز کا آپ کو سب سے زیادہ خوف ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان پکڑ کر فرمایا: ”یہ“، یعنی اس زبان کا خوف سب سے زیادہ ہے۔ [سنن الترمذي: 2410 وقال: هذا حديث حسن صحيح، شعب الايمان للبيهقي: 4919 والزهري صرح بالسماع عنده]
یاد رہے کہ توحید کا یہ مطلب قطعاً نہیں ہے کہ آدمی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخیاں شروع کر دے۔ آپ کے علم کو حیوانات، پاگلوں اور بچوں کے علم سے تشبیہ دینے لگے۔ معاذ اللہ، ایسا آدمی موحد نہیں بلکہ ملحد و زندیق ہے۔
توحید کا یہ لازمی نتیجہ اور رکن ہے کہ آدمی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بغیر افراط و تفریط کے صحیح ایمان لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت اور پیار کرے۔ آپ کی گستاخی کے تصور اور خیال سے بھی بہت دور بھاگے۔ نہ تو آپ کو الٰہ معبود بنا دے اور نہ آپ کے مقام، فضیلت و درجات میں کسی قسم کی کمی کرے۔ قصہ مختصر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ہے۔ ہم سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا ہوں۔ آمین
شائع ہوا: ماہنامہ الحدیث شمارہ 14 صفحہ نمبر 3 تا 4

ماہنامہ الحدیث حضرو 999