🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
جو آدمی کوئی چیز لٹکائے گا وہ اسی کے سپرد کیا جائے گا
جو آدمی کوئی چیز لٹکائے گا وہ اسی کے سپرد کیا جائے گا
سوال: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مَنْ تَعَلَّقَ شَيْئًا وُكِّلَ إِلَيْهِ .» [مسند احمد 4/ 310 مستدرك حاكم 4/ 215] اس حدیث کی تحقیق مطلو ب ہے۔
الجواب:
اس روایت: «مَنْ تَعَلَّقَ شَيْئًا وُكِّلَ إِلَيْهِ .»
جس نے کوئی چیز لٹکائی (مثلاًً منکا) تو وہ اسی کے سپرد کر دیا جاتا ہے کو حاکم [4/ 216 ح 7503] ابن ابی شیبہ [7/ 371 ح 23447] اور بیہقی [9/ 351] وغیرہم نے «مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ أَبِيْ لَيْلَي، عَنْ أَخِيهِ عِيسَي بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِيْ لَيْلَي عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُكَيْمٍ .» کی سند سے بیان کیا ہے۔
محمد بن ابی لیلیٰ جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف راوی ہے۔
بوصیری نے کہا:
«ضعفه الجمهور»
اسے جمہور نے ضعیف کہا ہے۔ [مصباح الزجاجة فى زوائد ابن ماجة: 854]
طبرانی نے «محمد ابن أبى ليليٰ عن عيسٰي؟؟؟؟ عن أبى معبد الجهني» کی سند سے یہی روایت بیان کی۔ [المعجم الكبير 22/ 385 ح 960]
ابومعبد الجہنی عبداللہ بن عکیم ہیں اور محمد بن ابی لیلیٰ ضعیف ہے۔
اس کی تائیدی روایات (شواہد) درج ذیل ہیں:
پہلا شاہد:
«عَبَّادُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْمِنْقَرِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ رضي الله عنه .» [السنن المجتبيٰ للنسائي 7/ 112 ح 4084، والسنن الكبريٰ للنسائي: 3542، الكامل لابن عدي 4/ 1648]
یہ روایت دو وجہ سے ضعیف ہے:
اول:
حسن بصری نے اس روایت میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سماع کی تصریح نہیں کی۔
حسن بصری تدلیس کرتے تھے۔ دیکھئے: [تقريب التهذيب 1227 وطبقات المدلسين 40/2]
دوم:
عباد بن میسرہ: «لين الحديث» (ضعیف) عابد ہے۔ دیکھئے: [تقريب التهذيب: 3149]
دوسرا شاہد:
«مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رضي الله عنه . إلخ» [صحيح ابن حبان، الاحسان: 6053 دوسرانسخه: 6085]
حسن بصری کی عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے سماع کی تصریح موجود نہیں ہے۔
ایک روایت میں تصریح آئی ہے۔ [مسند احمد 4/ 445]
لیکن اس سند میں مبارک بن فضالہ مدلس ہے اور اس کے سماع کی تصریح نہیں ہے، لہٰذا یہ سند ضعیف ہے۔
تیسرا شاہد:
«مِشْرَحَ بْنَ هَاعَانَ عَنْ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ رضى الله عنه عَنْ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: مَنْ تَعَلَّقَ تَمِيْمَةً فَلَا أَتَمَّ اللهُ لَهٗ، وَمَنْ تَعَلَّقَ وَدْعَةً فَلَا وَدَّعَ اللهُ لَه .»
جو شخص کوئی «تميمه» (منکا) لٹکائے تو اللہ اسے اُس کے لیے پور انہ کرے اور جو «ودعه» (سفید دھاگا) لٹکائے تو اللہ اسے سکون میں نہ رکھے۔
[مسند احمد4/ 154 ح 17404 وسنده حسن، صحيح ابن حبان، الاحسان: 6054 دوسرانسخه: 6086، المستدرك 4/ 216 وصححه ووافقه الذهبي]
اس روایت کی سند حسن ہے۔
خالد بن عبید کو ابن حبان، حاکم اور ذہبی نے صحیح الحدیث قرار دیا ہے۔
اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ حدیث ِمسؤل بلحاظِ سند صحیح نہیں ہے۔
ابومجلز لاحق بن حمید (تابعی) نے فرمایا:
«مَنْ تَعَلَّقَ عَلَاقَةً وُكِّلَ إِلَيْهَا .»
جو آدمی کوئی چیز لٹکائے گا وہ اسی کے سپرد کیا جائے گا۔ [مصنف ابن بي شيبه 7/ 374 ح 23456 وسنده صحيح]
. . . اصل مضمون کے لئے دیکھئے . . .
ماہنامہ الحدیث شمارہ 27 ص 15
ماہنامہ الحدیث حضرو 999