حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
گاؤں ہو یا جنگل، ہر جگہ باجماعت نماز پڑھنے کا اہتمام
نماز باجماعت کا حکم
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«ما من ثلاثة فى قرية و لا بدوٍ لا تقام فيهم الصلٰوة إلا قداستحوذ عليهم الشيطان فعليك بالجماعة فإنما يأكل الذئب القاصية»
جس گاؤں یا بستی میں تین آدمی ہوں اور اُن میں جماعت کے ساتھ نماز نہ پڑھی جائے تو اُن پر شیطان کا تسلط ہو جاتا ہے، لہٰذا تم جماعت کو لازم پکڑو کیونکہ دُور رہ جانے والی اکیلی بکری کو بھیڑیا کھا جاتا ہے۔
اسے امام ابو داود [547] وغیرہ نے بیان کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔
امام ابن خزیمہ [1486] حافظ ابن حبان [الاحسان: 2098، دوسرا نسخه: 2101، موارد الظمآن: 425] حاکم [1/ 246] اور ذہبی نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔ دیکھئے: [اضواء المصابيح 1067]
اس حدیث کے راوی سائب بن حبیش رحمہ اللہ نے فرمایا:
”جماعت سے مراد باجماعت نماز ہے۔ “ دیکھئے: [سنن ابي داود 574 اور صحيح ابن حبان الاحسان5/ 459]
اس صحیح حدیث سے کئی مسائل ثابت ہوتے ہیں مثلاً:
➊ گاؤں ہو یا جنگل، ہر جگہ باجماعت نماز پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہئے۔
➋ عذر کے بغیر باجماعت نماز نہ پڑھنا غلط اور قابلِ مذمت ہے۔
➌ شیطان ہر وقت کوشاں ہے کہ اہلِ ایمان کو صراطِ مستقیم سے بھٹکا دے۔
➍ مسئلہ سمجھانے کے لئے مثالیں بیان کرنا جائز اور صحیح ہے، بشرطیکہ کسی شرعی حکم کی مخالفت نہ ہوتی ہو۔
➎ روایتِ مذکورہ سے موجودہ کاغذی جماعتوں اور تنظیموں کا جواز ثابت کرنا، راویِ حدیث کے فہم کے خلاف ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔
➏ عام کی تخصیص جائز ہے۔
➐ اجماع شرعی حجت ہے۔
➑ اگر شرعی عذر اور ضرورت ہو تو جنگل میں رہنا جائز ہے۔
اصل مضمون کے لئے دیکھئے: [اضواء المصابيح: 184 تفقه]

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 184