حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کریں ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے: ﴿وَالَّذِيْنَ هُمْ للِزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَ﴾ اور (مومنین) وہ لوگ...
اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کریں
ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے:
﴿وَالَّذِيْنَ هُمْ للِزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَ﴾
اور (مومنین) وہ لوگ ہیں جو زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں۔ [المومنون: 4]
اس آیتِ کریمہ میں مومن مسلمانوں کی تیسری نشانی یہ بیان فرمائی گئی ہے کہ وہ زکوٰۃ ادا کرتے ہیں۔
زکوٰۃ سے مراد ہے کہ ہرسال مال نصاب میں سے چالیسواں حصہ نکال کرسورۃ التوبہ (کی آیت: 60) میں مذکورہ آٹھ حصوں میں سے کسی بھی حصے پر اسے خرچ کیاجائے۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
اور کسی مال میں پورا سال گزرنے سے پہلے کوئی زکوٰۃ نہیں ہے۔
[السنن الكبريٰ للبيهقي 104/4، وسنده صحيح]
اس بارے میں مرفوع روایات ضعیف ہیں مثلاً دیکھئے: [انوار الصحيفه: 1573]
لیکن یہ صحیح اثر مرفوع حکماً ہے اوراجماع بھی اسی کامؤید ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«وَأَدُّوْا زَكٰوةَ أَمْوَالِكُمْ»
اور اپنے اموال کی زکوٰۃ دو۔
[سنن ترمذي: 616وقال: ”حسن صحيح“ وسنده حسن وصححه ابن حبان: 795]
حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ نے آیت مذکورہ میں ﴿فاعلون﴾ کا مفہوم: ﴿مؤدون﴾ (ادا کرنے والے) لکھا ہے۔ دیکھئے: [زاد المسير460/5]
شیخ عبدالسلام الرستمی حفظہ اللہ نے فرمایا:
اور زکوٰۃ سے مراد نفس پاک کرنے والے اعمال ہیں (یعنی تزکیۂ نفس) اور صدقات وزکوٰۃ سے مال پاک کرنے والے اعمال بھی اس میں داخل ہیں۔
ابن کثیر رحمہ اللہ نے فرمایا:
مال میں زکوٰۃ تو مکہ میں فرض ہوئی اوراس کا نصاب اور مقداریں (تفصیلی احکام) مدینے میں مقرر ہوئے۔
[ترجمه از پشتو تفسير: احسن الكلام ج6ص175]
اصل مضمون کے لئے دیکھیں:
ماہنامہ الحدیث شمارہ 92 صفحہ 49

ماہنامہ الحدیث حضرو 92