الشیخ غلام مصطفےٰ ظہیر حفظہ اللہ
ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کے متعلق ابن ابی شیبہ والی روایت کی تحقیق سوال: درج ذیل عبارت کے...
ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کے متعلق ابن ابی شیبہ والی روایت کی تحقیق
سوال:
درج ذیل عبارت کے متعلق کیا کہتے ہیں؟
• علامہ عبد الشکور فاروقی لکھنوی دیوبندی صاحب لکھتے ہیں:
”اس مسئلہ میں بھی امام شافعی رحمہ اللہ مخالف ہیں، ان کے نزدیک مردوں کو بھی سینے پر ہاتھ باندھنا چاہیے۔ بعض کوتاہ نظر لوگوں کو خیال ہے کہ حنفیہ کے پاس اس مسئلہ میں کوئی نقلی دلیل نہیں، حالانکہ ابن ابی شیبہ کے مصنف میں ایک حدیث بذریعہ علقمہ کے وائل بن حجر سے منقول ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ناف کے نیچے ہاتھ باندھتے ہوئے دیکھا اس حدیث کے سب راوی معتبر ہیں۔“
[حاشیہ علم الفقہ، حصہ دوم، ص 212]
جواب:
مندرج روایت قابل استدلال نہیں تفصیل ملاحظہ ہو:
• سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
«رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَعَ يَمِينَهُ عَلَىٰ شِمَالِهِ فِي الصَّلَاةِ [تَحْتَ السُّرَّةِ] »
”میں نے نبی کریم صلى الله عليه واله وسلم کو دیکھا کہ آپ نے نماز میں اپنے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر زیر ناف رکھا۔“
[مصنف ابن أبى شيبة: 390/1]
اس حدیث میں ”تحت السرة“ (ناف کے نیچے) کے الفاظ مصنف ابن ابی شیبہ کے انتہائی ناقص، غیر معتبر اور غیر متداول نسخہ کے ہیں، اس کا ناسخ مجہول اور نامعلوم ہے، یہ نسخہ مکتبہ محمودیہ مدینہ میں موجود ہے، اس کے مالک محمد عابد سندھی حنفی [1257ھ] تھے، بعد میں یہ نسخہ ان کی اولاد کی ملکیت میں آگیا، جنہوں نے اسے مکتبہ محمودیہ کے لیے وقف کر دیا۔
• مصنف ابن ابی شیبہ کے دو محققین حمد بن عبد اللہ اور محمد بن ابراہیم حیدان نے اس نسخہ کے بارے میں لکھا ہے:
«هِيَ نُسْخَةٌ كَامِلَةٌ، لَا بَأْسَ بِهَا لَوْلَا مَا فِيهَا مِنَ التَّصْحِيفَاتِ والسَّقْطِ الْكَثِيرِ .»
”یہ کامل نسخہ ہے، اس (سے نقل کرنے) میں کوئی حرج نہ ہوتا، اگر اس میں تصحیفات اور بہت زیادہ سقوط نہ پایا جاتا۔“
[مصنف ابن أبي شيبة، مقدمة، ص 368، ط مكتبة الرشد]
اس روایت میں ”تحت السرۃ“ کے الفاظ سب سے پہلے علامہ قاسم بن قطلو بغا حنفی [879ھ] نے ذکر کیے۔
• علامہ بقاعی رحمہ اللہ (885ھ) فرماتے ہیں:
«كَانَ كَذَّابًا، يَضَعُ الْحَدِيثَ.»
قاسم بن قطلو بغا سخت جھوٹا اور حدیثیں گھڑنے والا تھا۔“
[الضوء اللامع للسخاوي: 188/6]
• علامہ نیموی حنفی صاحب [1322ھ] فرماتے ہیں:
«أَلْإِنْصَافُ أَنَّ هَذِهِ الزِّيَادَةَ، وَإِنْ كَانَتْ صَحِيحَةً لِوُجُودِهَا فِي أَكْثَرِ النُّسُخِ مِنَ الْمُصَنَّفِ، لَكِنَّهَا مُخَالِفَةٌ لِرِوَايَاتِ الثَّقَاتِ، فَكَانَتْ غَيْرَ مَحْفُوظَةٍ فَالْحَدِيثُ، وَإِنْ كَانَ صَحِيحًا مِّنْ حَيْثُ السَّنَدِ، لَكِنَّهُ ضَعِيفٌ مِّنْ جِهَةِ الْمَتْنِ.»
”انصاف کی بات یہ ہے کہ یہ زیادت اگرچہ مصنف کے اکثر نسخوں میں موجود ہونے کی وجہ سے صحیح ہے، مگر یہ ثقہ راویوں کی روایات کے خلاف ہے، لہذا غیر محفوظ ہے۔ لہذا یہ حدیث اگرچہ سند کے اعتبار سے صحیح ہے، مگر متن کے لحاظ سے ضعیف ہے۔“
[التعليق الحسن، ص 91]
یاد رہے کہ علامہ نیموی صاحب کا متعدد نسخوں میں اس زیادتی کے ثابت ہونے کا دعویٰ مبنی برحقیقت نہیں ہے۔ ”تحت السرۃ“ کے الفاظ کی یہ زیادت مصنف ابن ابی شیبہ کے کسی معتبر نسخہ میں موجود نہیں ہے، جب سرے سے ان الفاظ کا وجود ہی نہیں، تو ثقات کی روایت کے مخالف کیسے؟
*تنبیہ*
اگر کوئی کہے کہ علامہ نیموی صاحب نے اپنی اس عبارت سے رجوع کر لیا تھا اور تعلیق التعلیق میں لکھا ہے:
«تُقْبَلُ هٰذِهِ الزِّيَادَةُ وَيَقَعُ التَّرْجِيحُ بَيْنَهَا وَبَيْنَ مُعَارِضِهَا، لِأَنَّ هٰذِهِ الزِّيَادَةَ أَرْفَعُ سَنَدًا مِنْ رِوَايَةِ عَلَى الصَّدْرِ الَّتِي أَخْرَجَهَا ابْنُ خُزَيْمَةَ.»
”یہ زیادت مقبول ہے۔ اس حدیث کو معارض حدیث پر ترجیح حاصل ہو جائے گی، کیونکہ اس روایت کی سند بہ نسبت ابن خزیمہ کی سینے والی روایت کی سند کے زیادہ بہتر ہے۔“ [تعليق التعليق، ص91]
جب ”تحت السرة“ کی زیادت مصنف ابن ابی شیبہ کے کسی معتبر نسخہ میں موجود ہی نہیں، سب سے پہلے علامہ قاسم بن قطلوبغا حنفی نے اسے دنیا میں متعارف کرایا، تو اسے علی الصدر کے الفاظ پر ترجیح دینے کا کیا معنی؟
• علامہ انور شاہ کشمیری دیوبندی صاحب (1353ھ) کہتے ہیں:
«فِي الْمُصَنَّفِ لِابْنِ أَبِي شَيْبَةِ: تَحْتَ السُّرَّةِ، فَاضْطَرَبَتِ الرِّوَايَةُ جِدًّا، وَأَوَّلُ مَنْ نَبَّهَ عَلَى تِلْكَ الزِّيَادَةُ الْأَخِيرَةُ الْعَلَّامَةُ الْقَاسِمُ بْنُ قُطْلُوبُغَا، ثُمَّ إِنَّ لَفْظَ: تَحْتَ السُّرَّةِ، لَمْ يُوجَدْ فِي بَعْضِ نُسَخِهِ، فَظَنَّ الْمُلَّا حَيَاةُ السِّنْدِهِيُّ أَنَّهُ وَقَعَ فِيهِ سَقْطٌ وَحَذْفٌ، ثُمَّ صَارَ مَتْنُ الْأَثَرِ مَرْفُوعًا . قُلْتُ: وَلَا عَجَبَ أَنْ يَكُونَ كَذَلِكَ، فَإِنِّي رَاجَعْتُ ثَلَاثَ نُسَخِ لِلْمُصَنَّفِ، فَمَا وَجَدْتُهُ فِي وَاحِدَةٍ مِّنْهَا .»
مصنف ابن ابی شیبہ میں «تحت السرة» کے الفاظ ہیں، یہ روایت سخت اضطراب کا شکار ہے۔ علامہ قاسم بن قطلوبغا حنفی (879ھ) نے سب سے پہلے ان الفاظ کی زیادتی بیان کی، پھر ”تحت السرۃ“ کے الفاظ مصنف ابن ابی شیبہ کے بعض نسخوں میں نہیں پائے گئے، ملا حیات سندھی کا خیال ہے کہ اس حدیث میں سقط اور حذف واقع ہوا ہے، پھر یہی (قول تابعی کے) الفاظ مرفوع حدیث کا متن بن گئے۔ میں (انور شاہ) کہتا ہوں: ایسا ہو جانا کوئی تعجب والی بات نہیں، کیونکہ میں نے مصنف ابن ابی شیبہ کے تین نسخوں کا مراجعہ کیا ہے، لیکن کسی نسخہ میں بھی مجھے یہ الفاظ نہیں ملے۔“ [فيض الباري: 267/2]
• مفتی تقی عثمانی دیوبندی صاحب کہتے ہیں:
لیکن احقر (مفتی تقی عثمانی) کی نظر میں اس روایت سے استدلال کمزور اول تو اس لیے کہ اس روایت میں ”تحت السرة“ کے الفاظ مصنف ابن ابی شیبہ کے مطبوعہ نسخوں میں نہیں ملے، اگرچہ علامہ نیموی نے ”آثار السنن میں متعدد نسخوں کا حوالہ دیا ہے کہ ان میں یہ زیادتی مذکور ہے، تب بھی اس زیادتی کا بعض نسخوں میں ہونا اور بعض میں نہ ہونا اس کو مشکوک ضرور بنادیتا ہے۔“ [درس ترمذي: 23/2]
جب یہ زیادتی کسی معتبر نسخے میں موجود نہیں ہے، بقول مفتی تقی صاحب کسی مطبوعہ نسخے میں بھی نہیں مل سکی، جس کی بنا پر انہوں نے اس حدیث کو مشکوک اور اس سے استدلال کو کمزور قرار دیا ہے، پھر بھی بعض لوگوں نے تحریف سے کام لیتے ہوئے مصنف کے بعض مطبوعہ نسخوں میں ”تحت السرۃ“ کے الفاظ بڑھا دیئے ہیں، آخر ایسا کیوں ہے؟
[فتاوىٰ امن پوری، قسط: 540، صفحه: 15-20]
اصل مضمون دیکھیں . . . .
فتاوىٰ امن پوری، قسط: 540، صفحه: 15-20

ماہنامہ السنہ جہلم 999