🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: یہ واقعہ محمد بن منکدر رحمہ اللہ اور اُن کے چند ساتھیوں نے حضرت جابر بن عبد اللہ...
فائدہ: یہ واقعہ محمد بن منکدر رحمہ اللہ اور اُن کے چند ساتھیوں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔ اور اس موقع پر حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ [ابن ماجه: 489] یہ کھانا پیش کرنے کی سعادت حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو نصیب ہوئی۔ [ابو داؤد: 191] یہ دعوت ایک انصاری صحابیہ رضی اللہ عنہا نے ایک بکری ذبح کر کے کی تھی۔ [ترمذي: 80] دعوت کے دوران نماز ظہر کا وقت ہو گیا تھا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کر کے ادا کیا، پھر واپس آ کر مزید کھانا کھایا اور نمازِ عصر کے لیے نیا وضو نہ بنایا۔ [ابوداود، ترمذي]
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 54