حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
اس حدیثِ مبارکہ سے جہاں نماز کے لیے وضو کرنے کی عظیم فضیلت عیاں ہوتی ہے کہ اگر حوض کوثر...
اس حدیثِ مبارکہ سے جہاں نماز کے لیے وضو کرنے کی عظیم فضیلت عیاں ہوتی ہے کہ اگر حوض کوثر پانا چاہتے ہو تو وضو کو لازم پکڑ لو، وہیں اس حدیث سے بدعت اور دین میں اضافے کی قباحت بھی واضح ہوتی ہے کہ یہ لوگ نمازی ہوں گے، ان کے اعضائے وضو بھی چمکتے ہوں گے لیکن دین محمدی میں خود ساختہ اضافے کی نحوست یہ پڑے گی کہ انھیں حوضِ کوثر سے دھتکار دیا جائے گا اور رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے لیے بد دعا کریں گے، اس حدیث سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی امتیازی شان اور نمایاں مقام بھی ثابت ہوتا ہے۔ نیز قبرستان کی زیارت اور وہاں دعا مانگنا سنت نبویہ ہے۔
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 57