حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: .... حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے جس آیت کی طرف مذکورہ بالا حدیث میں اشارہ کیا تھا،...
فائدہ:
.... حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے جس آیت کی طرف مذکورہ بالا حدیث میں اشارہ کیا تھا، اُس کے متعلق امام مالک رحمہ اللہ نے اپنی رائے پیش کی ہے، جبکہ اس بارے میں صحیح ترین قول اس حدیث کے راوی عروہ رحمہ اللہ کا ہے جنھوں نے حُمران رحمہ اللہ سے اس حدیث کو نقل کیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے یہ آیت مراد لی تھی:
«إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَىٰ مِن بَعْدِ مَا بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَابِ ۙ أُولَٰئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللَّهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللَّاعِنُونَ » [البقره 2: 159]
”بے شک جو لوگ ہمارے نازل کردہ صریح دلائل اور ہدایت کی باتوں کو چھپاتے ہیں، بعد اس کے کہ ہم نے لوگوں کے لیے ان (باتوں) کو کتاب میں کھول کر بیان کر دیا ہے، یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ بھی لعنت کرتا ہے اور تمام لعنت کرنے والے بھی لعنت کرتے ہیں۔“
[بخاري: 160، مسلم: 227/6] گویا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو چھپائے رکھنے کے وبال سے ڈر کر حدیث سنا رہے ہیں۔
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 58