حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: اس جواب کے دو مفہوم ممکن ہیں، ایک یہ کہ عام طور پر عورتیں استنجاء کرتے وقت پانی...
فائدہ:
اس جواب کے دو مفہوم ممکن ہیں، ایک یہ کہ عام طور پر عورتیں استنجاء کرتے وقت پانی استعمال کرتی ہیں، جبکہ مردوں کا عام معمول ڈھیلے استعمال کرتا ہے، دوسرا مفہوم یہ ہے کہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ بھی مردوں کے لیے پانی سے استنجاء کرنا معیوب و مکروہ سمجھتے تھے جیسا کہ حضرت حذیفہ بن یمان، حضرت اِبن عمر اور حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہم سے بھی یہی بات منقول ہے، لیکن امام مالک رحمہ اللہ اور تمام مسالک کے جمہور فقہاء کا اس پر اجماع ہے کہ پانی سے استنجاء کرنا صرف جائز ہی نہیں بلکہ افضل بھی ہے، کیونکہ متعدد احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ عمل ثابت ہے۔
[ديكهيے گزشته روايت: 35، اور اس كا فائده]
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 63