حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: یعنی تمہاری کوشش تو یہی ہو کہ استقامت کا اور سیدھی راہ پر قائم رہنے کا مکمل حق...
فائدہ:
یعنی تمہاری کوشش تو یہی ہو کہ استقامت کا اور سیدھی راہ پر قائم رہنے کا مکمل حق ادا ہو جائے جیسا کہ فرمان الٰہی ہے:
«اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَاتِهِ» [آل عمران 3: 102] ”اللہ سے یوں ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے۔“
لیکن ہم سب انسان چونکہ نقائص سے بھر پور ہیں اور ہر جانب دنیوی الجھنیں اور دلچسپیاں ہمارے لیے رکاوٹ بنتی رہتی ہیں، اس لیے یہ بھی فرما دیا:
«فاتقوا الله ما اسْتَطَعْتُمْ» [التغابن 16: 64] ”اللہ سے اس قدر ڈرو جتنی تم میں طاقت ہے۔“
نیز ثابت ہوا کہ حفاظت و احتیاط سے وضو کرنا ایمان کی نشانی ہے اور جو کوتاہی کرے اس کے ایمان میں کمی ہے۔
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 65