🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: اسے مسئلہ «موالاة» (یعنی پے در پے اور لگا تار وضو کرنا) کہتے ہیں، امام شافعی رحمہ اللہ...
فائدہ: اسے مسئلہ «موالاة» (یعنی پے در پے اور لگا تار وضو کرنا) کہتے ہیں، امام شافعی رحمہ اللہ اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک وضو میں سوالات واجب نہیں ہے، درمیان میں وقفہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک یہ چیز واجب تو ہے لیکن بھول کی وجہ سے ساقط ہو جاتی ہے، جبکہ امام احمد رحمہ اللہ اور اہل حدیث کے نزدیک وضو میں «موالاة» واجب ہے اور اگر درمیان میں اتنا وقفہ آ جائے کہ اعضائے وضو خشک ہو جائیں تو وضو کو لوٹانا واجب ہے، چنانچہ جب ایک صحابی رضی اللہ عنہ کے قدم پر صرف ناخن کے برابر جگہ خشک رہ گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حکم فرمایا: «ارْجِعْ فَأَحْسِنُ وُضُوءَك» ”واپس لوٹ جاؤ اور اپنے وضو کو درست کرو۔“ [مسلم: 243] ، دوسری روایت میں مزید وضاحت کچھ اس طرح ہے کہ «فامَرَهُ النَّبِي صلى الله عليه وسلم أن يعيد الوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ» ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے حکم دیا کہ وضو بھی لوٹائے اور نماز بھی۔“ [ابو داود: 175، مسند احمد: 146/3 - اس كي سند صحيح هے] مذکورہ بالا فتویٰ میں امام مالک رحمہ اللہ نے نسیان کی وجہ سے وضو دہرانے کا حکم نہیں دیا، بلکہ صرف مسح کر لینے کا حکم دیا کیونکہ مسح کرنا فرض ہے اور اس کے بغیر وضو مکمل نہیں ہوتا اور چونکہ وضو مکمل نہیں ہوا تھا اسی لیے نماز دوبارہ پڑھنے کا حکم دیا۔
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 69