حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: مسجد نبوی بازار کے قریب ہی تھی، ممکن ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما موزوں پر مسح...
فائدہ:
مسجد نبوی بازار کے قریب ہی تھی، ممکن ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما موزوں پر مسح کرنا بھول گئے ہوں یا کسی عذر کی بنا پر جھک نہ سکتے ہوں، اس لیے انھوں نے مسجد میں آ کر مسح کیا، بہر حال امام احمد رحمہ اللہ، امام مالک رحمہ اللہ اور اہل حدیث کے ہاں اعضائے وضو میں «موالاة» یعنی پے در پے دھونا اور مسح کرنا واجب ہے اور مسح کو مؤخر کرنا جائز نہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی «موالاة» ثابت ہے، یاد رہے کہ امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک اگر آدمی بھول جائے تو پھر موالاة ساقط ہو جاتی ہے۔ موالات سے مراد یہ ہے کہ اعضائے وضو کو دھونے یا مسح کرنے کے دوران اتنا وقفہ نہ کیا جائے کہ پہلے دھوئے ہوئے اعضاء خشک ہو جائیں۔
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 72