حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم حفظہ اللہ
فائدہ: اگر کوئی شخص اعضائے وضو میں سے کسی عضو کو دھونے یا مسح کرنے میں اتنی تاخیر کر...
فائدہ:
اگر کوئی شخص اعضائے وضو میں سے کسی عضو کو دھونے یا مسح کرنے میں اتنی تاخیر کر دے کہ اعضائے وضو خشک ہو جائیں تو وضو کو دوبارہ لوٹانا لازم ہے، کیونکہ اس میں «موالاة» برقرار نہیں رہتی جیسا کہ پیچھے [روايت: 22] کے فائدہ میں تفصیل گزر چکی ہے۔ بہر کیف امام مالک رحمہ اللہ نے وضو کا اعادہ نہ کرنے کا اس لیے فتویٰ دیا کہ ان کے نزدیک نسیان کی وجہ سے «موالاة» ساقط ہو جاتی ہے، باقی رہی نماز تو وہ چونکہ ایک نامکمل وضو سے ادا کی گئی اس لیے اُس کا لوٹانا لازم قرار دیا۔
فائدہ:
چونکہ اعضائے وضو کو ترتیب سے دھونا امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک بھی واجب ہے اس لیے جب تک پورا وضو تر تیب سے نہ کیا جائے گا، موزوں کو (مسح کی سہولت کے لیے) پہننا جائز ہی نہیں۔ دوسرے لفظوں میں بوقت لبس طہارت کاملہ شرط ہے، یعنی موزے پہنتے وقت یہ لازم ہے کہ پورا وضو ہو چکا ہو، احناف کے ہاں چونکہ ترتیب واجب نہیں اس لیے اُن کے نزدیک سوال میں پوچھی گئی صورت جائز ہے اور وہ کہتے ہیں کہ بوقت مسح طہارت کاملہ شرط ہے یعنی جب موزوں پر مسح کرنا ہو اس وقت یہ دیکھا جائے گا کہ اس سے پہلے پورا وضو ہو چکا تھا، خواہ موزوں کو پہنتے وقت آدھا غیر مرتب وضو ہی کیا گیا ہو۔ بہر حال سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں جمہور اسے نا جائز سمجھتے ہیں۔

موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم 73