حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
نماز فجر کا وقت آنے سے پہلے اذان کہنا «عِندَ دُخُولٍ وَقُتِ الصَّلَاةِ» جب نماز کا وقت ہو جائے۔...
نماز فجر کا وقت آنے سے پہلے اذان کہنا
«عِندَ دُخُولٍ وَقُتِ الصَّلَاةِ»
جب نماز کا وقت ہو جائے۔ ۱؎
۱؎۔ کیونکہ اذان کا مقصد ہی اوقات نماز سے باخبر کرنا ہے۔ البتہ نماز فجر کے وقت سے پہلے اذان دی جا سکتی ہے لیکن یہ یاد رہے کہ یہ اذان نماز فجر کے لیے نہیں ہوگی بلکہ تہجد و نوافل کے لیے اور لوگوں کو بیدار و متنبہ کرنے کے لیے ہوگی۔
اس کے دلائل حسب ذیل ہیں:
➊ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا ”تم میں سے کسی کو ہرگز بلال رضی اللہ عنہ کی اذان اس کی سحری سے مت رو کے کیونکہ وہ رات کو اذان دیتا ہے تاکہ تمہارے تہجد گزار کو لوٹا دے اور تمہارے سونے والے کو جگا دے۔“ [بخاري 621، كتاب الاذان: باب الاذان قبل الفجر، مسلم 1093، ابن ماجة 1696، نسائي 148/4، أحمد 435/1، بيهقي 381/1، أبو عوانة 373/1، ابن خزيمة 1928]
➋ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «ان بلالا يؤذن بليل فكلوا واشربوا حتى يؤذن ابن أم مكتوم» ”حضرت بلال رضی اللہ عنہ رات کو اذان دیتے ہیں اس لیے حضرت ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کے اذان دینے تک کھاؤ اور پیو۔“ [بخاري 617، كتاب الاذان: باب اذان الأعمى إذا كان له من يخبره، مسلم 1092، مؤطا 74/1، حميدي 611، دارمي 269/1، ترمذي 203، نسائي 10/2، أحمد 123/2، ابن خزيمة 401، شرح معاني الآثار 82/1]
➌ حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں یہ لفظ ہیں «لا يغرنكم من سحوركم أذان بلال» ”تمہاری سحریوں سے تمہیں بلال رضی اللہ عنہ کی اذان کہیں دھوکے میں نہ ڈال دے۔“
[مسلم 1094، كتاب الصيام: باب بيان أن الدخول فى الصوم يحصل بطلوع الفجر، أبو داود 2346، ترمذى 701، نسائي 148/4، أحمد 18/5، دارقطني 167/2، بيهقي 215/4]
(جمہور) نماز فجر کا وقت آنے سے پہلے اذان کہنا جائز ہے۔
(ابوحنیفہؒ) یہ اذان جائز نہیں ہے۔
[الأم للشافعي 170/1، شرح المهذب 98/3، بدائع الصنائع 154/1، المبسوط 134/1، الحجة على أهل المدينة 71/1، الإنصاف فى معرفة الراجح من الخلاف 420/1]
ناجائز کہنے والوں کی دلیل وہ حدیث ہے کہ جس میں مذکور ہے ”ایک مرتبہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے طلوع فجر سے پہلے اذان دے دی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ واپس جائیں اور اعلان کریں کہ «ألا إن العبد نام، ألا إن العبد نام» ”خبردار بندہ سو گیا تھا، خبردار بندہ سو گیا تھا۔“
[صحيح: صحيح أبو داود 498، كتاب الصلاة: باب فى الأذان قبل دخول الوقت، أبو داود 532، دارقطني 244/1، بيهقي 383/1]
(البانیؒ) نماز فجر سے پہلے اذان تہجد دینا ایسی سنت ہے کہ جسے چھوڑ دیا گیا ہے۔ یقیناً ایسے شخص کے لیے مبارک ہے جو اسے توفیق الٰہی زندہ کرے۔ [تمام المنة ص/ 148]
(راجح) جب کسی فرض نماز کے لیے اذان دی جائے گی تو صرف اس کے وقت میں ہی دی جائے گی البتہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا فجر سے پہلے اذان دینا نماز کے لیے نہیں تھا بلکہ اس کی علت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سے واضح ہے کہ «اليسر جمع قائمكم ليوقظ نائمكم» اور جس حدیث میں ہے «الا ان العبد نام» اگر وہ صیح ثابت ہو جائے تو اس کی تاویل اس طرح کی جائے گی کہ یہ واقعہ پہلی اذان مشروع ہونے سے پہلے کا ہے کیونکہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ ہی پہلے موذن تھے جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے انہیں کلمات بتلائے تھے پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کو بھی مؤذن مقرر کر لیا تو حضرت بلال رضی اللہ عنہ، پہلی اذان دیتے پھر طلوع فجر کے وقت حضرت ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ اذان دیتے۔
[السيل الجرار 434/1، سبل السلام 260/1]
یادر ہے کہ فجر کے وقت سے پہلے دی ہوئی اذان نماز فجر کے لیے کافی نہیں ہوتی بلکہ بعد میں دوسری اذان دینی پڑے گی جیسا کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ اذان دیتے تھے۔ البتہ امام مالکؒ، امام احمدؒ اور امام شافعیؒ کے نزدیک پہلی اذان ہی نماز فجر کے لیے کفایت کر جاتی ہے جبکہ امام ابن خزیمہؒ، امام ابن منذرؒ، امام غزائیؒ اور اہل حدیث کی ایک جماعت اس کے ناکافی ہونے کی قائل ہے کیونکہ اس کے کافی ہونے کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے اور یہی بات راجح ہے۔
[تحفة الأحوذى 631/1، فتح البارى 312/2، نيل الأوطار 515/1]

فقہ الحدیث، جلد اول 330