🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
اذان کے بعد کے اذکار ➊ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا چاہیے جیسا کہ حضرت عبداللہ...
اذان کے بعد کے اذکار
➊ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا چاہیے جیسا کہ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: ”جب تم مؤذن کو سنو تو اسی طرح کہو جیسے وہ کہتا ہے۔“ «ثم صلوا علي» ”پھر مجھ پر درود پڑھو۔“
[مسلم 374، أيضا، أبو داود 523، ترمذي 3614، نسائي 25/2، أحمد 168/2، أبو عوانة 337/1، شرح معاني الآثار 85/1، بيهقي 309/1]
➋ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اذان سن کر یہ دعا پڑھی، قیامت کے دن وہ میری شفاعت کا مستحق ہوگا۔“ «اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيْلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثُهُ مَقَامًا مَّحْمُودًا الَّذِى وَعَدَتْهُ"» ۔
[بخارى 614، كتاب الاذان: باب الدعاء عند النداء، أبو داود 529، ترمذي 211، نسائي 26/2، ابن ماجة 722، أحمد 354/3، بيهقي 410/1، شرح السنة 73/2]
واضح رہے کہ اس دعا میں ان الفاظ کی زیادتی «والدرجة الرفيعة"» اور «و ارزقنا شفاعته يوم القيامة» اور «إنك لا تخلف الميعاد» کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔
[تلخيص الحبير 210/1، المقاصد الحسنة ص/ 212، إرواء الغليل 261/1، المصنوع فى معرفة الحديث الموضوع 132، فتح البارى 94/1، القول المبين فى أخطاء المصلين ص/183]
فقہ الحدیث، جلد اول 332