🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ غلام مصطفےٰ ظہیر حفظہ اللہ
بھینس کی قربانی بھینس کو فارسی میں گاومیش کہا جاتا ہے، اس کا معرب جاموس ہے۔ یہ سوڈان اور...
بھینس کی قربانی
بھینس کو فارسی میں گاومیش کہا جاتا ہے، اس کا معرب جاموس ہے۔ یہ سوڈان اور مصر میں پائی جاتی تھی۔ اہل لغت کا اتفاق ہے کہ بھینس گائے کی جنس ہے۔
بھینس کی قربانی پر اجماع ہے۔
❀ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ کیا بھینس کی سات قربانیاں ہو سکتی ہیں؟ فرمایا:
«لَا أُعْرِفُ خِلَافَ هَذَا .»
مجھے اس مسئلہ میں اختلاف معلوم نہیں۔ [مسائل الإمام أحمد واسحاق بن راهويه برواية الكوسج: 369/2]
❀ امام ابن منذر رحمہ اللہ (319ھ) فرماتے ہیں:
«أَجْمَعُوا عَلَى أَنَّ حُكْمَ الْجَوَامِيسِ حُكْمُ الْبَقَرِ .»
اہل علم کا اجماع ہے کہ بھینسوں کا حکم گائیوں والا ہے۔ [الإجماع، ص 45]
❀ علامه ابن قدامہ رحمہ اللہ (220ھ) فرماتے ہیں:
«لا خِلَافَ فِي هَذَا نَعْلَمُهُ .»
ہم اس میں کچھ اختلاف نہیں جانتے۔ [2444/2: المغني]
❀ حافظ ابن قطان فاسی رحمہ اللہ (228 ھ) فرماتے ہیں:
«أَجْمَعُوا أَنَّ الْجَوَامِيسَ بِمَنْزِلَةِ الْبَقَرِ، وَأَنَّ اسْمَ الْبَقَرِ وَاقِعُ عَلَيْهَا .»
اہل علم کا اجماع ہے کہ بھینسیں حکم میں گائے کی طرح ہیں، اس پر گائے کا نام صادق آتا ہے۔ [الإقناع فى مسائل الإجماع: 205/1]

بھینس بھی گائے کی جنس ہے۔
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
«الْجَوَامِيسُ بِمَنْزِلَةِ الْبَقَرِ حَكَى ابْنُ الْمُنْذِرِ فِيهِ الْإِجْمَاعَ .»
بھینسیں گائے کی طرح ہے، ابن منذر رحمہ اللہ نے اس پر اجماع نقل کیا ہے۔ [مجموع الفتاوى: 37/25]
❀ فقہ حنفی کی معتبر ترین کتاب میں ہے:
«البقرُ وَالْجَوَامِيسُ جِنْسُ وَاحِدٌ .»
گائے اور بھینس ایک ہی جنس سے ہیں۔ [فتاوي عالمگيري 120/3]
❀ نیز لکھا ہے:
«لَا يَقَعُ اسْمُ الْبَقَرِ عَلَى الْجَامُوسِ، وَإِنْ كَانَ مِنْ جِنْسِ الْبَقَرِ هُكَذَا فِي الْبَدَائِع .»
بھینس پر بقر کا لفظ نہیں بولا جاتا ہے، اگرچہ بھینس بھی بقر کی جنس میں سے ہے، بدائع الصنائع میں اس طرح درج ہے۔“ [فتاوي عالمگيري: 577/3]
❀ علامه ابن بزاز کردری حنفی رحمہ اللہ (827ھ) فرماتے ہیں:
«الْجَامُوسُ يَجُوزُ فِيهَا .»
بھینس کی قربانی جائز ہے۔“ [الفتاوى البزازية: 289/6]
❀ مشہور لغوی، علامہ ازہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«أَجْنَاسُ الْبَقَرِ مِنْهَا الْجَوَامِيسُ .»
گائے کی مختلف اجناس ہیں، ایک ان میں سے بھینس بھی ہے۔“ [الزاهر فى غريب ألفاظ الشافعي، ص 101]
❀ علامہ وہبہ زحیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«لَا خِلَافَ فِي أَنَّ الْجَوَامِيسَ وَالْبَقَرَ سَوَاءٌ لِاتِّحَادِ الْجِنْسِيَّةِ، إِذْ هُوَ نَوْعٌ مِّنْهُ .»
اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ گائیں اور بھینسیں (حکم میں) برابر ہیں، کیونکہ ان کی جنس ایک ہے، بھینس گائے کی ایک قسم ہے۔“ [الفقه الإسلامي: 1926/3]
❀ لغوی امام، علامہ ابونصر جوہری رحمہ اللہ: (393ھ) فرماتے ہیں:
«الْجِنْسُ الضَّرْبُ مِنَ الشَّيْءِ، وَهُوَ أَعَمُّ مِنَ النَّوْعِ .»
جنس کسی چیز کی قسم کو کہتے ہیں، اس میں نوع کی بہ نسبت عموم پایا جاتا ہے۔“ [الصحاح تاج اللغة: 915/3]
❀ علامہ عینی حنفی رحمہ اللہ (855ھ) نقل کرتے ہیں:
«الْبَقَرُ جِنْسُ، وَأَنْوَاعُهُ: الْجَامُوسُ .......»
بقر جنس ہے اور اس کی انواع میں ایک بھینس بھی ہے۔“ [البناية شرح الهداية: 324/3]
ماہنامہ السنہ جہلم 999