ڈاکٹر محمد جاوید
رات سونے سے قبل سورۃ سجدہ اور سورہ ملک پڑھنا

2025۔09۔07 8143
سیدنا جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللّٰہ فرماتے ہیں: «أَنّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم كَانَ لَا يَنَامُ حَتَّى يَقْرَأَ الم تَنْزِيلُ وَ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ» [مصنف ابن ابي شيبة: 29816، مسند احمد: 14659، الادب المفرد: 1207،جامع الترمذي: 2892، السنن الكبري للنسائي: 10476، المستدرك: 3545]
رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک نہ سوتے جب تک سورہ الم سجدہ اور تبارک الذی بیدہ الملک (سورہ ملک) نہ پڑھ لیتے۔
اس کے باقی طرق میں لیث بن سلیم ہیں اس وجہ سے بعض نے ضعیف، کہا، جبکہ بعض نے مغیرہ بن مسلم کی متابعت کی وجہ سے صحیح لغیرہ کہا۔
الادب المفرد کی سند میں مغیرہ بن مسلم ہیں۔
المستدرک کی سند میں لیث بن سلیم کے بجائے ابو خیثمہ زہیر بن معاویہ ہیں، اسے حاکم رحمہ اللّٰہ شرط مسلم پہ صحیح کہتے ہیں اور ذہبی رحمہ اللہ ان کی موافقت فرماتے ہیں۔ اس میں ابو زبیر کا انقطاع بھی صفوان یا ابو صفوان کے واسطہ سے رفع ہو جاتا ہے۔
المختصر ان سورتوں کا رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑھنا ثابت ہے، سو اپنا معمول بنائیے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب۔
ڈاکٹرمحمدجاوید

محدث فورم 999