الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
➊ «فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ» سے مراد ہے کہ وہ وضو کی صفات اور آداب کا مکمل اہتمام کرے نیز اس حدیث...
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ بلی اور بلی کا جھوٹا پاک ہے اور بلی کسی برتن میں منہ ڈال دے تو برتن کا طعام و مشروب ناپاک نہیں ہوتا، اسے استعمال میں لانا درست ہے۔
◈ امام ترمذی رحمہ اللہ نقل کرتے ہیں کہ صحابہ و تابعین اور شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی یہی موقف ہے کہ بلی کا جھوٹا استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، یعنی ان ائمہ کے نزدیک بلی کا جھوٹا بلا کراہت پاک ہے۔
نیز مالک مع اہل مدینہ، لیث و اہل مصر، اوزاعی اور اہل شام، ثوری اور ان کے ہم مسلک اہل عراق، شافعی اور ان کے موافقین، احمد، اسحاق، ابوثور، ابوعبید، علقمہ، ابراہیم نخعی، عطاء بن یسار اور حسن بصری رحمہم اللہ کا بھی یہی مذہب ہے۔
◈ زاہدی نے ”مختصر القدوری“ کی شرح میں اور طحاوی نے تعلیق المسجد میں امام محمد سے بھی یہ قول نقل کیا ہے۔
لیکن احناف کا موقف ہے کہ بلی کا جھوٹا مع کراہت پاک ہے۔
اول الذکر علماء نے احادیث الباب سے استدلال کیا ہے اور ان کا موقف راجح اور قرین صواب ہے۔ [تحفة الأحوذي: 226/1]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 104