الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ جن پتنگوں اور حشرات الارض کا موت سے خون نہیں بہتا، اگر وہ پانی، کسی کھانے یا مشروب میں گر پڑیں تو وہ چیز نجس نہیں ہوتی، بلکہ ایسے جانوروں کو نکال کر پانی اور مشروب وغیرہ کو زیر استعمال لانا جائز ہے۔
➋ دفعِ ضرر کے لیے کسی مکھی کو مارنا مباح ہے کیونکہ گرم کھانے یا مشروب میں ڈبونے سے لامحالہ اس کی موت واقع ہوگی، لہٰذا یہ عمل ناجائز نہیں ہے۔
➌ مکھی کے دوسرے پر کو ڈبونے کے حکم کی حکمت یہ ہے کہ مشروب وغیرہ میں ڈوبا ہوا پر مہلک اور ضرر رساں ہے، اور دوسرے پر میں شفا ہے، لہٰذا شفا والے پر کو ڈبونے سے زہریلے پر کا مہلک مادہ زائل ہو جائے گا اور وہ مشروب وغیرہ بے ضرر ہو جائے گا۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 105