🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ مسواک کرنا مشروع فعل ہے اس لیے کہ یہ منہ کی صفائی اور رب تعالیٰ کی رضا کے حصول کا باعث ہے۔
➋ مسواک کا مطلق بیان اور کسی معین وقت کی عدم تخصیص سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسواک علی الاطلاق مشروع ہے۔
➌ مسواک سنت مؤکدہ ہے اور کسی بھی حال میں واجب نہیں ہے۔ [نیل الأوطار: 115/1]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 135