🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
نیند سے بیداری کے وقت منہ بدبودار ہو چکا ہوتا ہے اور منہ کا ذائقہ متغیر ہو چکا ہوتا ہے۔
لہذا اس وقت منہ کی خوب صفائی کے لیے مسواک کا کنارہ زبان پر پھیرنا اور اسے حلق تک لے جانا بہتر ہے۔
اور اس صورت میں (قے) کرنے کی طرح حلق سے آواز نکلتی ہے، یہ مسواک میں مبالغہ اور منہ کی خوب طہارت کے سبب ہوتا ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 141