🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ دورانِ وضو داڑھی کا خلال مسنون و مستحب ہے اور داڑھی کا خلال واجب نہیں ہے، کیونکہ داڑھی کے خلال کے وجوب کی کوئی صحیح دلیل ثابت نہیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائمی فعل سے اس کی افضلیت ثابت ہے۔
➋ داڑھی کے خلال کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ چلو میں پانی لے کر ٹھوڑی کے نیچے داخل کیا جائے، پھر ہاتھ کی انگلیاں داڑھی میں داخل کی جائیں۔
❀ انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
«أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ، أَخَذَ كَفًّا مِنْ مَاءٍ فَأَدْخَلَهُ تَحْتَ حَنَكِهِ فَخَلَّلَ بِهِ لِحْيَتَهُ»
”بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے، آپ ایک چلو پانی لیتے اور اسے اپنی ٹھوڑی کے نیچے داخل کرتے، پھر اس سے اپنی داڑھی کا خلال کرتے اور فرماتے: میرے رب نے مجھے اسی طرح داڑھی کے خلال کا حکم دیا ہے۔“ [سنن أبي داود: 145، صحيح الجامع: 4696، إسناده صحيح]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 152