🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث موزوں پر مسح کی مشروعیت کی دلیل ہیں۔
➋ ◈ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”روافض و خوارج کے سوا تمام اہل علم کا اتفاق ہے کہ سفر و حضر میں ضرورت ہو یا بلا ضرورت، موزوں پر مسح جائز ہے، یہاں تک کہ گھر میں پابند عورت کے لیے بھی مسح جائز ہے۔ البتہ شیعہ اور خوارج موزوں پر مسح کے منکر ہیں، لیکن ان کے اختلاف کی کوئی حیثیت نہیں۔ امام مالک رحمہ اللہ سے اس بارے میں کئی اقوال منقول ہیں اور ان کا مشہور موقف جمہور علما کے موافق ہے۔ موزوں پر مسح کے جواز کے متعلق بے شمار صحابہ کے اقوال منقول ہیں۔“
◈ امام حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”مجھے ستر صحابہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم موزوں پر مسح کرتے تھے۔“ [شرح النووي: 163/3]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 184