الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
بعض لوگ آیتِ وضو سے استدلال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وضو میں پاؤں دھونا ضروری ہے کیونکہ اس آیت میں پاؤں دھونے کا حکم ہے یا بقولِ شیعہ صرف پاؤں کے مسح کا جواز ہے اور وہ مسح پر جواز کی احادیث کو اس آیت کے نزول سے قبل کا واقعہ قرار دیتے ہیں۔
لیکن یہ احادیث واضح نص ہیں کہ دعویٰ تنسیخ باطل ہے اور اس آیت کے نزول کے بعد بھی موزوں پر مسح کا جواز ثابت ہے کیونکہ جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ”سورہ مائدہ“ کے نزول کے بعد مشرف بہ اسلام ہوئے تھے اور ان کا موزوں پر مسح کے متعلق روایت کرنا کہ موزوں پر مسح جائز ہے اور یہ جواز منسوخ نہیں ہے۔
بلکہ حدیث 182 دلیل ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس سنت پر عمل پیرا تھے۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 188