الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
اگر انسان دورانِ وضو ایک پاؤں دھونے کے بعد موزہ پہن لے، پھر دوسرا پاؤں دھو کر دوسرا موزہ پہن لے، تو تکمیلِ وضو کے بعد بے وضو ہونے کی صورت میں ان موزوں پر مسح جائز ہے یا ناجائز، اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔
◈ چنانچہ نووی رحمہ اللہ، اہل کوفہ، مزنی، مطرف اور ابن منذر رحمہ اللہ نے اس صورت میں موزوں پر مسح کو ناجائز قرار دیا ہے۔
دیگر علماء کا موقف ہے کہ جب انسان ایک پاؤں دھونے کے بعد موزہ پہن لے، پھر دوسرا پاؤں دھونے کے بعد دوسرا موزہ پہن لے، تو ان موزوں پر مسح کرنا جائز ہے، کیونکہ ایسے شخص پر یہ بات صادق آتی ہے کہ اس نے وضو کی حالت (دونوں پاؤں کی طہارت کی صورت) میں موزے پہنے ہیں۔ [نيل الأوطار: 199/1]
❀ اور حدیث کا یہ بیان کہ ”میں نے پاؤں حالتِ طہارت میں موزوں میں داخل کیے تھے“، اس موقف کی تائید کرتا ہے اور اس میں یہ بیان نہیں کہ صحتِ مسح کے لیے پاؤں دھونے کے بعد موزوں کا پہننا شرط ہے، بلکہ اس میں یہ وضاحت ہے کہ وضو کی حالت میں موزے پہننے سے موزوں پر مسح جائز ہے، کیفیت جو بھی ہو۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 193