🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
یہ حدیث دلیل ہے کہ جرابوں پر مسح کرنا جائز ہے۔
اور اس مسح میں وہ جرابیں خاص نہیں جن کے تلوے چمڑے کے ہوں، بلکہ ان جرابوں پر بھی مسح کرنا جائز ہے کیونکہ لغوی اعتبار سے یہ بھی جرابیں ہی ہیں۔
اور جرابوں پر مسح کی صورت میں اگر جرابوں کے اوپر جوتے پہنے ہوں تو جوتوں پر مسح کر کے جوتوں سمیت نماز پڑھنا بھی جائز و مباح ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 198