🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ روزِ قیامت جب زمین و آسمان کی تبدیلی کا مرحلہ آئے گا، تمام لوگ پل صراط کے قریب اندھیرے میں ہوں گے۔
➋ انبیاء و رسل علیہم السلام کے بعد سب سے پہلے پل صراط فقراء مہاجرین عبور کریں گے۔ جو ان کے لیے بہت عزت و شرف کا مقام ہے۔
➌ جنتیوں کی پہلی مہمانی مچھلی کے جگر کے بڑھے ہوئے حصے سے کی جائے گی۔ پھر انہیں جنتی بیل کے جگر کا گوشت پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد انہیں جنت کے سلسبیل چشمے سے مشروب پیش کیا جائے گا۔ یہ اہل جنت کا اولاً طعام و مشروب ہوگا، اس کے بعد اہل جنت جو جی چاہیں کھائیں پیئیں۔
➍ اگر نیند کی حالت میں مرد کا سفید گاڑھا مادۂ منویہ خارج ہو اور عورت کا پتلا زرد رنگ کا مادۂ منویہ خارج ہو تو ایسی صورت میں ان پر غسل واجب ہوگا۔ بصورتِ دیگر اگر اس کیفیت کا مادہ نہ ہو تو اسے احتلام سے تعبیر نہ کیا جائے گا۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 232