🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ محرم عورتوں کے پاس جانا اور ان کے ہاں آرام کرنا جائز ہے۔
نیز چمڑے کے بچھونے پر سونا جائز فعل ہے۔ [النووي: 6/15]
➋ انسان کا پسینہ پاک ہے اور پسینہ زدہ کپڑوں کو دھونا ضروری نہیں ہے۔
➌ اس حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ فطرتِ انسانی کے برعکس خوشبودار تھا۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 281