🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج، نیند کی حالت میں ہوئی یا بیداری کی، روحانی معراج ہوئی یا جسمانی، دلائل کی رو سے راجح مسئلہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج جسمانی اور بیداری کی حالت میں ہوئی تھی۔
➋ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا شق صدر دو مرتبہ ہوا۔ (۱) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حلیمہ سعدیہ کے ہاں پرورش پا رہے تھے۔ (۲) معراج سے قبل اور شق صدر سے مقصود آپ کی روحانی (طہارت) تھی۔
➌ نماز پنجگانہ معراج کی رات فرض ہوئی، جس میں نماز کی اہمیت و فضیلت کا عظیم بیان ہے، کیونکہ دیگر فرائض بالواسطہ عائد ہوتے تھے اور نماز کی فرضیت بلا واسطہ ہوئی جو نماز کی فضیلت و اہمیت کی دلیل ہے۔
➍ حکماً پانچ نمازیں فرض ہیں لیکن اجر و ثواب کے لحاظ سے یہ پچاس نمازوں کے برابر ہیں۔
➎ نماز پنجگانہ کی فرضیت سے قبل، کتنی نمازیں فرض تھیں، اس کے بارے میں کوئی واضح نص موجود نہیں، البتہ قرآنی آیات کی روشنی میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسلمان صبح و شام نماز کی ادائیگی کا اہتمام کرتے تھے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 302