🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
◈ ابن عربی کہتے ہیں:
اس حدیث سے یہ وہم ہوتا ہے کہ پانچ نمازیں ان انبیاء کے لیے بھی مشروع تھیں جبکہ یہ حقیقت نہیں ہے بلکہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ جیسے آپ کے لیے ہر نماز کے اول و آخر دو وقت مشروع ہیں، اسی طرح گزشتہ انبیاء پر نمازوں کے وقت میں وسعت اور ان کا بھی اول و آخر وقت تھا۔
ورنہ نمازِ پنجگانہ ان مخصوص اوقات میں فقط اس امت کا خاصہ ہے اگرچہ گزشتہ امتیں بعض نمازوں اور بعض اوقات میں اس امت سے مماثلت رکھتی رہی ہیں۔ [تحفة الأحوذي: 328/1]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 325